ناموسِ رسالت ؐ پر حملوں کا دفاع — Page 55
55 حضور نے اس کا مفصل جواب دیا۔۔اس شخص نے تعریفی رنگ اختیار کرتے ہوئے حضرت نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے چال چلن پر اعتراض کر دیا اگر چہ دبی زبان سے کہا۔اس پر حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کا چہرہ سرخ ہو گیا۔آپ نے انجیلی یسوع کے متعلق بہت سی باتیں ایک ایک کر کے گنوانی شروع کر دیں۔۔۔۔۔دوران تقریر میں حضور کبھی اس کو مخاطب کرتے ہوئے پادری گل محمد یا مسٹر گل محمد کر کے پکارتے۔وہ کہتا کہ مرزا صاحب! مجھے لوگ مولوی گل محمد کر کے پکارتے ہیں۔آپ نے فرمایا کہ "مولوی "اسلام کی ایک پاک اصطلاح میں ایک نا پاک شخص کو کیسے دے سکتا ہوں۔چنانچہ آپ نے تمام تقریر میں اسے پادری گل محمد کر کے مخاطب کرتے تھے، وہ کہتا کہ میں " پادری" نہیں ہوں تو آپ فرماتے بہت اچھا مسٹر گل محمد صاحب اس نے مولوی کے لفظ کو کئی دفعہ و ہرایا مگر آپ نے وہی جواب دیا کہ میں اسلام کی پاک اصطلاح ایک غیر مسلم اور اسلام کو حقارت سے دیکھنے والے کو کیسے دے سکتا ہوں۔(الفضل 5 دسمبر 1941ء) اسی پادری گل محمد کی روانگی کے متعلق حضرت پیر فیض احمد صاحب رضی اللہ تعالیٰ عنہ آف رنمل ضلع گجرات ( بیعت 1901ء) بیان کرتے ہیں کہ حضور نے دریافت فرمایا کہ اگر ہم نے مزید کسی بات کے لئے آپ کو لکھنا ہو تو آپ کو کس پستہ پر اور کس طرح لکھا جاوے؟ وہ کہنے لگا کہ مجھے مولوی گل محمد کر کے مخاطب کیا جائے۔آپ نے فرمایا کہ "مولوی " تو اسلام کا ایک پاک لفظ ہے یہ ہم کسی غیر مسلم کے لئے نہیں لکھ سکتے ہاں آپ کو مسٹر گل محمد کر کے لکھ دیں گے۔(رجسٹر روایات صحابہ نمبر 3 صفحہ 142-143 ) ( الفضل انٹر نیشنل 16 نومبر 2007ء) احمدی کے نام میں اسلام اور اسلام کے بانی احمد کے ساتھ اتصال ہے ایک مولوی صاحب نے حضرت مسیح موعود علیہ السلام سے ایک دفعہ سوال کیا کہ خدا نے ہمارا نام مسلمان رکھا ہے۔آپ نے اپنے فرقہ کا نام احمدی کیوں رکھا ہے؟ حضور نے اس موقع پر جو جواب دیا وہ اپنی ذات میں احمدیت کی تاریخ میں سنہری حروف سے لکھے جانے کے قابل ہے۔جس کے لفظ لفظ سے آپ کی اسلام اور بانی اسلام سے محبت عیاں ہے۔آپ نے مولوی صاحب کو جواب دیتے ہوئے فرمایا کہ :۔" جو لوگ اسلام کے نام سے انکار کریں یا اس نام کو عار سمجھیں ان کو تو میں لعنتی کہتا ہوں۔میں کوئی بدعت نہیں لایا جیسا کہ حنبلی، شافعی وغیرہ نام تھے ایسا ہی احمدی بھی نام ہے بلکہ احمدی کے نام میں اسلام اور اسلام کے بانی احمد صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ اتصال ہے اور یہ اتصال دوسرے ناموں میں نہیں۔احمد آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کا نام ہے۔اسلام احمدی ہے اور احمدی اسلام ہے۔بعض اوقات الفاظ بہت ہوتے ہیں مگر مطلب ایک ہی ہوتا ہے۔احمدی نام ایک امتیازی نشان ہے۔آج کل اس قدر طوفان زمانہ میں ہے کہ اول آخر کبھی نہیں ہوا اس واسطے کوئی نام ضروری تھا۔خدا کے نزدیک جو مسلمان ہیں وہ احمدی ہیں۔" ( بدر 3 نومبر 1905ء)