ناموسِ رسالت ؐ پر حملوں کا دفاع

Page 450 of 516

ناموسِ رسالت ؐ پر حملوں کا دفاع — Page 450

450 ہر قوم دوسری قوم کی عزت کرے پھر ایک اور ملاقات کے دوران فرمایا: "میں ساری دنیا میں یہی پیغام دیتا ہوں کہ ہر قوم دوسری قوم کی عزت کرے۔ہم تمام انبیاء پر ایمان لاتے ہیں۔تمام انبیاء، تمام مذاہب کے بانی اور پھر ان کے پیروکاروں کی عزت کرنی چاہئے۔اگر ہر قوم دوسری قوم کی عزت کرے تو پھر امن قائم ہوگا اور بدامنی اور فساد ختم ہو جائے گا۔یہی اسلام کا حقیقی پیغام ہے۔" ( قرآن کریم انصاف کے اعلیٰ ترین معیار قائم کرنے کی تعلیم دیتا ہے الفضل انٹرنیشنل 10 اگست 2012ء) 14 جون 2011 ء کو حضور ایدہ اللہ نے ہمبرگ (جرمنی) میں پارلیمنٹ ہاؤس کا وزٹ فرمایا اور میئر و وزیر اعلیٰ نے حضور انور سے ملاقات کا شرف حاصل کیا۔اس موقع پر جرمن کی گرین پارٹی نے حضور کے اعزاز میں ایک تقریب کا انتظام کر رکھا تھا۔جس میں 52 مہمان شامل تھے۔جن میں ممبران قومی وصوبائی اسمبلی ، مذہبی لیڈران، کونسل کے ممبران ، اخبارات کے نمائندے اور ڈاکٹرز، پروفیسرز اور وکلاء شامل تھے۔حضور نے ان کو مخاطب کرتے ہوئے اپنے خطاب میں فرمایا: " وہ لوگ جو اسلام کی باقاعدگی سے مخالفت کرتے ہیں وہ اسلام کے خلاف حساس اور دل آزار الزام تراشی کرتے رہتے ہیں مگر وہ ایسا، اسلام کی اصل تعلیم کے مطالعہ کے بغیر کرتے ہیں۔اگر کوئی شخص کسی تعلیم پر صیح طور پر عمل نہیں کرتا باوجود یکہ وہ اس تعلیم کا پیروکار ہونے کا دعوی بھی کرتا ہے تو اس صورت میں وہ شخص غلطی پر ہوگا نہ کہ وہ تعلیم۔یہ ایک بنیادی اصول ہے۔در حقیقت قرآن مجید ہمیں دنیا میں انصاف کے اعلیٰ ترین معیار قائم کرنے کی تعلیم دیتا ہے اور اس کو حاصل کرنے کے لئے انسان کو یہ حکم دیتا ہے کہ انصاف اور برابری قائم کرے حتی کہ ایسی قوم سے بھی انصاف کا سلوک کرے جس نے اس پر ظلم کیا ہو یاس کے خلاف نفرت کا اظہار کیا ہو۔وہ انصاف کا اظہار کرنے کی تعلیم دیتا ہے کیونکہ ی حقیقی نیکی کے قیام کے لئے ضروری ہے۔" الفضل انٹرنیشنل 22 جولائی 2011ء) اسلام صرف دفاع کی اجازت دیتا ہے کینیڈا میں سوسالہ خلافت کی تقریبات کے دوران ایک موقع پر غیر احمدی، غیر مسلم معزز مہمانوں سے مخاطب ہوکر حضور نے فرمایا:۔" آج اسلام کا نام آتے ہی تشدد اور دہشت گردی کا تصور ذہن میں آتا ہے۔اور ایک ڈر اور خوف اس کے ساتھ وابستہ ہوتا جارہا ہے۔حقیقت یہ ہے کہ اس میں آپ کا قصور نہیں ہے۔قصوران نام نہادمسلمانوں کا ہے جو اسلام کو Exploit کر رہے ہیں۔مسیح موعود کے عظیم کام کی تکمیل اب خلافت نے کرنی ہے۔جو محبت اور دلائل کے ذریعہ ہو گا۔اسلام میں تشدد کی کوئی گنجائش نہیں ہے۔