ناموسِ رسالت ؐ پر حملوں کا دفاع

Page 25 of 516

ناموسِ رسالت ؐ پر حملوں کا دفاع — Page 25

25 میری التجاسن اور اسے قبول فرما یہ کب تک تیرا اور تیرے رسول صلی اللہ علیہ وسلم کا مذاق اڑائیں گے۔کہاں تک تیری کتاب کی تکذیب کریں گے اور تیرے نبی صلی اللہ علیہ وسلم کو گالیاں دیتے رہیں گے۔اے ازلی ابدی اے مددگار خدا! میں تیری رحمت کا واسطہ دے کر تیرے حضور فریاد کرتا ہوں۔" خلاصه عربی عبارت آئینہ کمالات اسلام از روحانی خزائن جلد 5 صفحه 569) اللہ تعالیٰ نے آپ کی گریہ وزاری سن کر الہا ما فرمایا کہ: " میں ان کی بدکرداری اور سرکشی کے پیش نظر ان پر طرح طرح کی آفات ڈال کر انہیں آسمان کے نیچے نابود کر دوں گا۔اُن کی عورتیں بیوہ، بچے یتیم اور گھر ویران کر دوں گا۔میری لعنت اُن پر ، اُن کے گھروں پر ، اُن کے چھوٹوں اور بڑوں پر، اُن کی عورتوں اور مردوں پر بلکہ اُن کے گھر میں داخل ہونے والے مہمانوں پر بھی ہوگی۔رحم صرف انہی پر ہو گا جو ایمان لائیں گے۔مناسب حال عمل کریں گے اور ان سے تعلقات منقطع کر لیں گے۔" ( خلاصه عربی عبارت آئینہ کمالات اسلام از روحانی خزائن جلد 5 صفحه 569) اس تمام واقعہ میں حضرت مسیح موعود علیہ السلام کی غیرت دینی اور آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم سے محبت ، فدائیت اور عشق کی ایک الگ طور پر نرالی داستان ہے۔جس سے غیرت دینی عیاں ہے۔ایک طرف ایک شخص کو ان رشتہ داروں کے پاس بیٹھنے سے منع فرما رہے ہیں۔دوسری طرف خود اللہ تعالیٰ سے دادرسی کے لئے اس کے در پر جھک گئے ہیں اور اللہ تعالیٰ کے جلال کے ظہور اور آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کی محبت میں اپنے خدا سے ایک نشان مانگا۔اللہ تعالیٰ نے آپ کی تضرعات کو سنا اور ان کی نسل کی تباہی کی پیشگوئی کی۔اور خود ان کے گندے اعمال کے پیش نظر اسے اس شان کے ساتھ قبول کیا کہ حضرت مسیح موعود علیہ السلام کے جدی بھائیوں کی شاخ کاٹی گئی اور آپ کی نسل کی ترقی اور پھیلنے کی عظیم الشان خبر دی اور صرف انہی نسلوں کے بقاء کی نوید سنائی گئی جو آپ سے وابستہ ہوں گے چنانچہ حضرت مسیح موعود علیہ السلام کی مبارک نسل دیکھتے ہی دیکھتے ایک تناور درخت بن گئی۔الحمد لله على ذالك اور مرزا نظام الدین کے بیٹے ، بیٹی، اور مرزا غلام قادر مرحوم کی اہلیہ محترمہ تائی صاحبہ، حضرت مسیح موعود کے دعویٰ ماموریت پر ایمان لے آئے۔ستیارتھ پرکاش کا الزامی جواب آریہ سماج ہندؤوں نے اسلام اور بانی اسلام حضرت محمد مصطفی صلی اللہ علیہ وسلم کے خلاف قلم کے استعمال کو عروج تک پہنچایا اور پنڈت دیا نند کی ستیارتھ پرکاش جیسی بیسیوں کتب اسلام کے خلاف منظر عام پر آئیں تو حضرت مسیح موعود علیہ السلام نے باعث تالیف آریہ دھرم دست بچن“ کے عنوان کے تحت ایک اشتہار دیا جو اپنی ذات میں اس امر کی گواہی ہے کہ عاشق رسول حضرت مسیح موعود علیہ السلام کے دل میں اپنے آقا حضرت محمد مصطفی صلی اللہ علیہ وسلم کے لئے کس قدر محبت اور غیرت تھی۔آپ تحریر فرماتے ہیں۔