ناموسِ رسالت ؐ پر حملوں کا دفاع — Page 439
439 فرماتا ہے کہ الْقِيَا فِی جَهَنَّمَ كُلَّ كَفَّارِ عَنِيْدِه مَّنَّاعٍ لِلْخَيْرِ مُعْتَدٍ مُّرِيبِ الَّذِي جَعَلَ مَعَ اللَّهِ إلَهَا اخَرَ فَالْقِيهُ فِى الْعَذَابِ الشَّدِيد (ق: 25-27 ) یعنی اے نگرانو! اور اے گرو ہو! تم دونوں سخت ناشکری کرنے والے اور حق کے سخت معاند کو جہنم میں جھونک دو۔ہر اچھی بات سے روکنے والے، حد سے تجاوز کرنے والے اور شک میں مبتلا کرنے والے کو۔وہ جس نے اللہ کے ساتھ دوسرا کوئی معبود بنارکھا تھا۔پس تم دونوں اسے سخت عذاب میں جھونک دو۔تو یہ اللہ تعالیٰ ان دار وغوں کو فرمائے گا۔اگلے جہان میں ان سے یہ سلوک فرمائے گا۔جس کام کواللہ تعالیٰ نے اپنے ذمہ لیا ہوا ہے اس بارے میں ہمیں فکر کرنے کی ضرورت نہیں۔رشدی کی اسلام کے خلاف ہرزہ سرائی آج کل رشدی کے بارے میں بڑا شور ہے۔اس قسم کے جو لا مذہب ہوتے ہیں ان کا بھی کوئی نہ کوئی معبود ہوتا ہے۔یا دنیا کی تنظیمیں یا دنیا کے کوئی بڑے آدمی ، یا دنیا کی حکومتوں کو انہوں نے اپنا معبود بنایا ہوتا ہے تو اللہ تعالیٰ نے ان لوگوں کے لئے انتظام کیا ہوا ہے۔ہمارے توڑ پھوڑ کرنے یا یہ کہنے سے کہ خود کش حملے جائز ہیں اور یہ رد عمل ہونا چاہئے۔اس طرح کی باتیں کرنے سے اسلامی اخلاق کی غلط تصویر دنیا کے سامنے پیش ہوگی اور اس غلط تصویر پیش کرنے کے علاوہ ہم کچھ نہیں حاصل کر رہے ہوتے۔یا توڑ پھوڑ سے اپنا نقصان کر رہے ہوتے ہیں۔جو بکواس اس نے اسلام کے خلاف یا آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کے خلاف کی ہے بلکہ فرشتوں اور خدا کے خلاف بھی تھی۔تو وہ سالوں پہلے کی ہے۔اس کی فطرت ہے کرتا چلا جارہا ہے۔اب اگر اس کی حرکتوں پر یا جس وجہ سے بھی کوئی حکومت مسلمانوں کے جذبات کا خیال نہ رکھتے ہوئے اُسے کوئی بھی ایوارڈ دیتی ہے یا خطاب دیتی ہے تو ان سب کا معاملہ خدا کے ساتھ ہے۔خدا تعالیٰ فرماتا ہے کہ میں خود ان سے نیٹوں گا۔دوسرے یہ کہ یہ نہیں ہے کہ یورپ میں بالکل ہی شرافت نہیں رہی اور یہاں یورپ میں، مغرب میں شرفاء نہیں رہے۔بے شمار لوگوں نے یہاں بھی ، انگلستان میں بھی اس پر اعتراض کیا ہے۔ممبرز آف پارلیمنٹ نے بھی اعتراض کیا ہے کہ اس حرکت کا ( جو یہ نائٹ ھڈ کا خطاب دیا گیا ہے ) اس کا سوائے دنیا کی سلامتی و امن بر باد کرنے کے کوئی فائدہ نہیں ہوگا، کوئی مقصد اس سے حاصل نہیں ہوگا۔رشدی کی کتاب اسلام کے خلاف ایک بہت بڑی سازش تھی اسی طرح جب اس نے آج سے دس بارہ سال پہلے یہ کتاب لکھی تھی بلکہ یہ کہنا چاہئے کہ اس سے یہ کتاب لکھوائی گئی تھی کیونکہ اب تو ثابت ہو رہا ہے کہ یہ لکھوائی گئی تھی۔تو اس پر بھی یہاں کے بعض تبصرہ نگاروں نے یہ تبصرہ کیا تھا کہ یہ اب ثابت شدہ ہے کہ اس کے پیچھے کسی کا ہاتھ ہے۔یہ اکیلا نہیں ہے۔اور اسلام کے خلاف ایک بڑی زبر دست سازش ہے کہ اسلام کے خلاف مزید رد عمل ظاہر کرنے کے لئے اس طرح بھڑ کا واور پھر اس موقع سے مزید فائدہ اٹھاؤ۔اور اس کا موقع مسلمان دے رہے ہیں۔دو چار جلوس نکالنے سے اور پھر خاموش ہو کر بیٹھ جانے سے کوئی فائدہ نہیں ہوگا۔جتنی بڑی سازش ہے یہ جھنڈے جلانے ، تصویر میں جلانے ، پتلے جلانے یا جلوس نکالنے سے یہ سازش