ناموسِ رسالت ؐ پر حملوں کا دفاع

Page 430 of 516

ناموسِ رسالت ؐ پر حملوں کا دفاع — Page 430

430 روشنی میں تمہیں ہم لٹریچر بھی مہیا کرتے ہیں، کتب بھی مہیا کرتے ہیں یا کر سکتے ہیں۔اسی طرح ہماری ویب سائٹ ہے، اور مختلف جماعتوں کی بھی ہیں اُن کا بھی پتہ دیں۔مرکزی ویب سائٹ کا پتہ دیں جس میں یہ لٹریچر موجود ہو۔لائف آف محمد کو لائبریریوں میں رکھوایا جائے sa اس بارے میں جیسا کہ میں نے کہا پہلے بھی میں ہدایت دے رہا تھا اور دے چکا ہوں۔بعض لوگوں نے اپنے مشورے بھی دیئے ہیں کہ اس خطبہ کے حوالے سے اور پریس کے ساتھ سوال و جواب کے حوالے سے دنیا میں جماعت کے موقف کی جو تشہیر ہوئی ہے، اُس کے ذریعہ سے آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کی سیرت کے حسین پہلوؤں کو اجاگر کرنے کی بھر پور کوشش ہونی چاہئے اور اس سے فائدہ اُٹھانا چاہئے۔اپنے علاقے کی لائبریریوں میں بھی مثلاً یورپ میں یا انگلستان میں یا انگریزی بولنے والے ملکوں میں سیرت سے متعلق جماعت کی وہ کتب رکھوانی چاہئیں جن کا انگریزی ترجمہ ہو چکا ہے۔نیز اگر کسی طبقے کو مفت بھی مہیا کرنی پڑیں تو کی جاسکتی ہیں۔خاص طور پر وہ کتب ،جیسا کہ میں نے کہا، جن کا انگلش ترجمہ ہو چکا ہے یاکسی اور زبان میں ترجمہ ہو چکا ہے، ان کو کثرت سے پھیلایا جائے۔مثلاً حضرت خلیفہ اسیح الثانی کی کتاب Life of Muhammad جو انگریزی میں چھپی ہوئی ہے۔اسی طرح حضرت مرزا بشیر احمد صاحب کی تصنیف سیرۃ خاتم النبین کا کچھ حصہ انگلش میں ترجمہ ہو گیا ہے۔باقی بھی وکالت تصنیف کو چاہئے کہ جلدی ترجمہ کرا کے شائع کرائیں۔بہر حال جیسا کہ میں نے کہا Life of Muhammads جو حضرت خلیفہ اسیح الثانی کی کتاب ہے۔یہ ایک مختصر سی کتاب ہے جس میں سیرت کے تمام پہلوؤں کومختصر طور پر گور (Cover) کیا گیا ہے۔اصل میں یہ دیباچہ تفسیر القرآن کا ایک حصہ ہے۔اس کا کچھ حصہ جس میں تاریخ بھی بیان ہوئی ہے اور سیرت بھی بیان ہوئی ہے، یہ تقریباً، تقریباً کیا سارا ہی دیباچہ کا وہ حصہ ہے جو سیرت اور تاریخ سے متعلقہ ہے۔بہر حال اس کا اتنا حصہ جو آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کی ذات سے متعلق ہے، اس کو پڑھنے سے آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کی زندگی کا ہر پہلو اجاگر ہو کر سامنے آ جاتا ہے۔اس کی وسیع پیمانے پر اشاعت ہونی چاہئے۔وکیل اشاعت اور تصنیف مجھے رپورٹ کریں کہ کس کس زبان میں اس کا ترجمہ ہو چکا ہے۔اگر سٹاک میں نہیں ہے تو فوری اس کی اشاعت بھی کروائیں۔میرا خیال ہے جرمن زبان میں بھی اس کا ترجمہ ہے اور فریج میں بھی شاید ہے۔بہر حال یہ رپورٹ دے دیں۔دنیا کے سامنے ہم نے آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کی سیرت کے خوبصورت پہلوؤں کو رکھنا ہے۔یہ ہمارا کام ہے اور اس کو ہمیں بہر حال ایک کوشش کر کے سرانجام دینا چاہئے۔سیمینار کریں جلسے ہوں جن میں غیروں کو بلایا جائے آج یہ کام ایک لگن کے ساتھ صرف جماعت احمدیہ ہی کر سکتی ہے۔اس کے لئے ہر طرح کے پروگرام کی پہلے سے بڑھ کر کوشش کریں۔سیمینار بھی ہوں، جلسے بھی ہوں اور ان میں غیروں کو زیادہ سے زیادہ تعداد میں بلائیں۔اور