ناموسِ رسالت ؐ پر حملوں کا دفاع — Page 23
23 اگر اگر در ہوا ہیچو مرغاں پری و گر بر سر آب با بگذری پرندوں کی طرح تو ہوا میں اڑنے لگے یا پانی پر چلنے لگے و گر ز آتش آئی سلامت بروں و گر خاک را زر کنی از فسوں اور اگر تو آگ سے سلامت باہر نکل آئے یا پھونک مار کر مٹی کو سونا بنا دے۔اگر منکری از حیات رسول سرا سر زیاں است و کار فضول لیکن اگر تو رسول کی زندگی کا منکر ہے تو یہ سب باتیں سراسر فضول اور بے کار ہیں حیات احمد جلد اول صفحہ 260-264 ) ( تاریخ احمدیت جلد اول صفحہ 121-120 ) جدی خاندان کا اسلام دشمن رویہ اور آپ کی غیرت ایک طرف آریہ قوم اسلام اور آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کے خلاف دشنام طرازی اور گندہ دہنی کا مظاہرہ کر رہی تھی تو دوسری طرف عیسائی پادری بھی میدان میں اتر چکے تھے۔وہ جہاں اسلام اور آنحضور صلی اللہ علیہ وسلم پر حملوں میں مصروف تھے وہاں یہ حضرت مسیح موعود علیہ السلام کی صداقت کو مخدوش کرنے کے لئے کوشاں تھے۔حضرت مسیح موعود علیہ السلام شیر اسلام بن کر ان ہر دو مذاہب کے لیڈروں سے نبرد آزما تھے۔اور اسلام کے حق میں دفاعی جنگ لڑ رہے تھے کہ اسی اثناء میں آپ کے جدی خاندان میں سے آپ کے چچا زاد بھائی مرزا نظام الدین صاحب، مرزا امام دین صاحب اور ان کے لگے بندھے مرزا احمد بیگ وغیرہ۔آپ کی مخالفت میں میدان میں اُتر آئے۔جدی خاندان کے یہ افراد جہاں حضرت مسیح موعود علیہ السلام کی ایذا رسانی کا باعث بنے وہاں انہوں نے اسلام اور اس کے مقدس نبی اور مقدس کتاب کو بھی اپنے گندے حملوں سے باہر نہ چھوڑا۔حضرت مسیح موعود علیہ السلام نے آئینہ کمالات اسلام میں ان کی اسلام دشمن حرکتوں اور ان کی بدترین مخالفت کا نقشہ یوں کھینچا ہے :۔" میرے چچا زاد بھائی اور ان کے کچھ اور رشتے دار، ماں باپ دونوں طرف سے ہلاک کرنے والی چیزوں میں غرق ہیں۔بد رسومات ، عقائد باطلہ اور بدعات شنیعہ میں مستغرق رہتے ہیں۔اپنے جذبات نفس اور خواہشات کو پورا کرنے میں فنا ہیں۔وہ خدا کے وجود کے انکاری اور فساد بر پا کرنے والے ہیں۔بیکار دنیا کی خاطر سب سے زیادہ لڑنے والے اور آخرت کے ذکر سے غافل ہیں۔یہ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کی توہین میں زبانیں دراز کرتے ہنسی اڑاتے ہیں۔آپ کو گالیاں دینے سے بھی باز نہیں آتے بلکہ وہ اس میں مداومت بھی اختیار کرتے ہیں۔الحاد وارتداد کے لئے انہوں نے اپنی آستینیں چڑھالی ہیں۔" (خلاصه عربی عبارت آئینہ کمالات اسلام از روحانی خزائن جلد 5 صفحہ 566-567)