ناموسِ رسالت ؐ پر حملوں کا دفاع

Page 422 of 516

ناموسِ رسالت ؐ پر حملوں کا دفاع — Page 422

422 لئے اور تمام انبیاء کی عزت و ناموس قائم کرنے کے لئے دنیا کے فورم پر اس طرح اٹھیں گے کہ اس دنیا کو تسلیم کرنا پڑے گا کہ یہ جو کہہ رہے ہیں سچ اور حق ہے۔خدا تعالیٰ کے حکموں پر چلنے سے بڑی طاقت بن سکتے ہیں پھر مغربی ممالک میں اور دنیا کے ہر خطے میں مسلمانوں کی بہت بڑی تعداد ہے جو رہ رہی ہے۔مذہب کے لحاظ سے اور تعداد کے لحاظ سے دنیا میں مسلمان دوسری بڑی طاقت ہیں۔اگر یہ خدا تعالیٰ کے حکموں پر چلنے والے ہوں تو ہر لحاظ سے سب سے بڑی طاقت بن سکتے ہیں اور اس صورت میں کبھی اسلام دشمن طاقتوں کو جرات ہی نہیں ہوگی کہ ایسی دل آزار حرکتیں کر سکیں یا اس کا خیال بھی لائیں۔بہر حال علاوہ مسلمان ممالک کے دنیا کے ہر ملک میں مسلمانوں کی ایک بڑی تعداد ہے۔یورپ میں ملینز ( Millions) کی تعداد میں تو صرف ترک ہی آباد ہیں۔صرف پورے یورپ میں نہیں بلکہ یورپ کے ہر ملک میں ملینز کی تعداد میں آباد ہیں۔اسی طرح دوسری مسلمان قو میں یہاں آباد ہیں۔ایشیا سے مسلمان یہاں آئے ہوئے ہیں۔یو کے میں بھی آباد ہیں۔امریکہ میں بھی آباد ہیں۔کینیڈا میں آباد ہیں۔یورپ کے ہر خطے میں آباد ہیں۔اگر یہ سب فیصلہ کر لیں کہ اپنے ووٹ اُن سیاستدانوں کو دینے ہیں جو مذہبی رواداری کا اظہار کریں۔اور ان کا اظہار نہ صرف زبانی ہو بلکہ اُس کا عملی اظہار بھی ہورہا ہو اور وہ ایسے بیہودہ گوؤں کی ، یا بیہودہ لغویات بکنے والوں یا فلمیں بنانے والوں کی مذمت کریں گے تو ان دنیاوی حکومتوں میں ہی ایک طبقہ کھل کر اس بیہودگی کے خلاف اظہار خیال کرنے والامل جائے گا۔پس مسلمان اگر اپنی اہمیت کو سمجھیں تو دنیا میں ایک انقلاب پیدا ہوسکتا ہے۔وہ ملکوں کے اندر مذہبی جذبات کے احترام کے قانون بنوا سکتے ہیں۔لیکن بدقسمتی ہے کہ اس طرف توجہ نہیں ہے۔جماعت احمد یہ جو توجہ دلاتی ہے اُس کی مخالفت میں کمر بستہ ہیں اور دشمنوں کے ہاتھ مضبوط کر رہے ہیں۔اللہ تعالیٰ مسلمان لیڈروں کو ، سیاستدانوں کو اور علماء کو معقل دے کہ اپنی طاقت کو مضبوط کریں۔اپنی اہمیت کو پہنچا نہیں۔اپنی تعلیم کی طرف توجہ دیں۔فلم بنانے والوں کا اخلاقی معیار۔یہ لوگ جو آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم پر بیہودہ اعتراض کرتے ہیں ، الزامات لگاتے ہیں اور جنہوں نے یہ فلم بنائی ہے یا اس میں کام کیا ہے ان کے اخلاقی معیار کا اندازہ تو میڈیا میں ان کے بارے میں جو معلومات ہیں اُن سے ہی ہو سکتا ہے۔کہا جاتا ہے کہ سب سے زیادہ کردار ایک قبطی عیسائی کا ہے جو امریکہ میں رہتا ہے، نکولا بیلے Nakoula Basseley Nakoula) یا اس طرح کا اس کا کوئی نام ہے یا سام بیلے (Sam Bacile) کہلاتا ہے۔بہر حال اس کے بارے میں لکھا ہے کہ اس کی criminal background ہے۔مجرم ہے۔یہ فراڈ کی وجہ سے 2010ء میں جیل میں بھی رہ چکا ہے۔