ناموسِ رسالت ؐ پر حملوں کا دفاع

Page 414 of 516

ناموسِ رسالت ؐ پر حملوں کا دفاع — Page 414

414 کرنے پر تلی ہوئی ہیں، بیہودگی کا ایک طوفان برپا کیا ہوا ہے تو ہمارا کام پہلے سے بڑھ کر اس الہی کلام کو پڑھنا ہے، اس کو سمجھنا ہے، اس پر غور کرنا ہے، فکر کرنا ، تدبر کرنا ہے اور پہلے سے بڑھ کر اس کلام کے اتارنے والے خدا کے آگے جھکنا ہے تا کہ ان برکات کے حامل بنیں جو اس کلام میں پوشیدہ ہیں۔خطبات مسرور جلد 6 صفحہ 98 109t ) امریکہ میں قرآن کو جلانے کی مذموم کوشش پر جماعت احمد یہ کارڈ عمل حضرت خلیفہ مسیح الامس ایدہ اللہ تعالی نے خطبہ جمعہ 20 اگست 2010ء میں فرمایا: " آج کل قرآن کریم اور اسلامی تعلیم کو بدنام کرنے کی ایک مذموم کوشش امریکہ کے ایک چرچ کی طرف سے ہو رہی ہے۔انہوں نے اپنا جو پروگرام بنایا ہے اس میں ایک ظالمانہ کام 11 ستمبر کو قرآنِ کریم کو جلانے کا بھی ہے جسے میڈیا نے ہر جگہ بیان کیا ہے۔اس چرچ نے جو اعتراضات کئے ہیں وہ دس اعتراضات ہیں جو انتہائی لغو اور بودے اعتراضات ہیں۔اعتراض کرنے ہوں تو ہم بائبل پر بہت سارے اعتراض کر سکتے ہیں لیکن ہمارا یہ کام نہیں ہے کہ فساد پیدا کر یں۔ہاں علمی بحث ہے اور اعتراض کا حق ہر ایک کو حاصل ہے۔علمی بحث ہم کرتے ہیں۔لیکن کسی مسلمان کا یہ حق نہیں کہ ان باتوں کی وجہ سے کہ بائیبل بعض باتیں کرتی ہے، بلکہ بعض جگہ تو حید کی منکر ہے، تو اس بائبل کو جلا نا شروع کر دیں؟ قرآنِ کریم تو شروع سے آخر تک تو حید کی تعلیم دیتا ہے اور یہی کام ہم نے کرنا ہے۔اور تمام انبیاء اسی مقصد کے لئے آئے ہیں۔سب سے بڑھ کر قرآن کریم ہی ہے جس نے توحید کی تعلیم دی ہے اور یہ حقیقت ہے کہ تو حید ہی ہے جس کے بغیر کسی مذہب کی بنیاد ہی نہیں ہوسکتی۔اور اس زمانہ میں جس جری اللہ کو اللہ تعالیٰ نے مبعوث فرمایا ہے اس نے اس تعلیم کو اس عظمت سے ظاہر فرمایا کہ جو بندے کو خدا بنانے والے تھے، انہوں نے یہ اعلان کر دیا کہ مرزا غلام احمد قادیانی علیہ الصلوۃ والسلام اور ان کے ماننے والوں سے مذہبی بحث نہ کرو۔خطبات مسرور جلد 8 صفحہ 428) اگست 2010ء میں ایک امریکی پادری نے قرآن کو جلانے کی ایک مذموم کوشش کی تھی مگر جماعت کی کوششوں کی وجہ سے یہ معاملہ دب گیا۔اس کا ذکر حضور نے اپنے خطبہ جمعہ 20 اگست 2010ء میں کیا تھا جو اس سے قبل درج ہو گیا ہے۔اب اس پادری نے قرآن کریم کو جلانے کی ناپاک حرکت کر دی۔حضور نے فوراً اس پر اپنا رد عمل ظاہر فرمایا اور جماعت احمدیہ امریکہ کو بعض اقدام اٹھانے کی ہدایت فرمائی۔چنانچہ آپ نے 25 مارچ 2011ء کے خطبہ جمعہ میں فرمایا :۔" مخالفین اسلام کو اسلام، قرآن کریم اور آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کے خلاف اپنے دلوں کے بغض اور کینے