ناموسِ رسالت ؐ پر حملوں کا دفاع

Page 407 of 516

ناموسِ رسالت ؐ پر حملوں کا دفاع — Page 407

407 کیونکہ یہ مختلف پیپرز ہیں، مقالے ہیں اور مقالوں کا مجموعہ ہے۔اسلام کے بارے میں بیچ بیچ میں بعض اچھی باتیں بھی ظاہر کی گئی ہیں۔لیکن جو بھی صورت حال ہو جب اس طرح اسلام کی طرف توجہ دلانے والے نتائج سامنے آئیں گے تو اسلام مخالف طاقتوں کا ایک منظم کوشش کے لئے جمع ہونا ضروری ہے اور ضروری تھا، جو وہ ہو گئیں۔" امن کا خلیفہ خطبات مسرور جلد 6 صفحہ 98-99) حضرت خلیفہ المسح الخامس ایدہ اللہ تعالی یورپ میں بالخصوص ہالینڈ ، ڈنمارک اور جرمنی میں دشمنان اسلام کی ان حرکتوں کے پیش نظر اسلام کی امن و آشتی کی تعلیم بیان فرماتے رہے۔2012ء میں ہالینڈ کے جلسہ سالانہ پر حضور انور نے ڈچ مہمانوں سے بھی خطاب فرمایا۔جس میں معاشرہ میں امن کو قائم رکھنے کے لئے ایک دوسرے مذہب کو احترام و عزت کی نگاہ سے دیکھنے کی درخواست کی۔حضور کے اس پیغام کی الیکٹرانک و پرنٹ میڈیا نے وسیع پیمانہ پر تشہیر کی اور ہالینڈ کے نیشنل اخبار Reformaterisch Dagblad نے امن کا خلیفہ" کے عنوان سے Coverage دی حضرت خلیفتہ اسیح الخامس ایدہ اللہ تعالیٰ نے ڈچ مہمانوں کے ساتھ اپنی گفتگو کی روئیداد خود ایک خطبہ جمعہ میں سنائی۔جس سے آپ کے اس درد کا بخوبی اندازہ ہوتا ہے جو آپ کے دل میں اسلام مخالف کارروائیوں کی وجہ سے ہے۔آپ کوئی ایسا موقع ہاتھ سے جانے نہیں دیتے جس میں اسلام کی حسین تعلیم بیان نہ ہو۔اپنے دورہ ہالینڈ 2012 ء میں ڈچ مہمانوں کے ساتھ Sitting کرنے کا پہلے انکار کر دیا اس لئے کہ احمدیوں کے خاص تعلقات تو نہیں۔چند ایک لوگ ہوں گے۔مگر بعد میں اسے اس لئے قبول کر لیا کہ اسلام دشمن کارروائیوں کا جواب دینے کا موقع مل جائے گا۔آپ اپنے 8 جون 2012ء کے خطبہ میں فرماتے ہیں: خطبہ جمعہ 8 جون 2012ء " جیسا کہ میں نے بتایا کہ ہالینڈ کے جلسے میں بھی شمولیت کی۔کافی سالوں کے بعد ان کے جلسے میں، میں نے شمولیت کی ہے۔یہاں سے روانہ ہونے سے پہلے، سفر پر روانہ ہونے سے پہلے امیر صاحب ہالینڈ کا، اُن کے جلسے میں شمولیت کے لئے خط آیا تھا کہ آپ آرہے ہیں ، وہ چاہتے ہیں کہ وہاں کے مقامی ڈچ لوگوں کے ساتھ بھی ایک تقریب ہو جائے۔پہلے تو میں نے انکار کر دیا۔اس کی ضرورت نہیں۔کیونکہ مجھے خیال تھا کہ جماعت کے افراد کے پڑھے لکھے اور سنجیدہ طبقے سے اتنے زیادہ رابطے نہیں ہیں۔پھر چند دن کے بعد مجھے خود ہی خیال آیا کہ یہ علاقہ جہاں ہمارا سینٹر ہے اور جہاں جلسہ منعقد ہونا ہے، یہ اُس دشمن اسلام کے علاقے میں ہے جو آئے دن اسلام اور آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کے متعلق بیہودہ گوئی کرتا رہتا ہے۔اور یہ بڑا اچھا موقع ہے اگر اس علاقے میں سے کچھ سیاستدان