ناموسِ رسالت ؐ پر حملوں کا دفاع

Page 398 of 516

ناموسِ رسالت ؐ پر حملوں کا دفاع — Page 398

398 اس کے پیچھے بھی ایک بہت بڑا ہاتھ لگتا ہے۔یہ ایک بڑی تنظیم کی سازش ہے لیکن وہاں بھی رد عمل ہو رہا ہے اور حکومت نے تمام مسلمانوں کے اماموں کے ساتھ، میئرز کے ذریعہ سے میٹنگیں بھی کی ہیں۔جماعت نے بھی خط لکھے تھے اور ملکہ کو یہاں سے خط لکھا تھا، کا بینہ کے ممبران کو بھی خط لکھے تھے اور بڑا واضح طور پر لکھا تھا کہ جو ایسی منفی اور بے بنیاد حرکتیں ہیں اس سے ہمارا پر امن معاشرہ متاثر ہو گا۔نیز خطوں کے ساتھ میرا پیس کا نفرنس ( Peace Conference) کا ایک ایڈریس بھی دیا ہے۔بہر حال ممبر پارلیمنٹ اور کافی لوگوں نے اس پہ مثبت رد عمل ظاہر کیا ہے۔سپیکر نے لکھا ہے کہ میں نے آپ کا خط تمام ممبران پارلیمنٹ کو تقسیم کروا دیا ہے اور ملکہ نے بھی اپنے کرسمس کے پیغام میں اس بات کا اظہار کیا کہ معاشرے میں بدامنی پھیلانے والے منفی بیانات سے جن سے کسی کی دل آزاری ہو، پر ہیز کرنا چاہئے۔اور اس نے یہ وزیر اعظم کو بھی پیغام بھجوایا۔ولڈ رز ( Wilders) جس نے یہ مہم شروع کی تھی ، اس نے یہ ملکہ کے خلاف بھی اب پارلیمنٹ میں بھیجا ہے کہ ملکہ نے میری طرف اشارہ کیا ہے اور ملکہ کا حکومت میں دخل بند ہونا چاہئے۔بہر حال یہ ان کی کوششیں ہیں اللہ تعالیٰ انہی میں سے لوگ بھی پیدا کر رہا ہے جو ر د بھی کرتے ہیں۔بعض نیک فطرت ہیں بلکہ بہت ساری تعداد ہے۔اللہ تعالیٰ کرے کہ نیک فطرتوں کی تعداد بڑھتی چلی جائے اور یہ باز آجائیں ور نہ خدا کی تقدیر جب چاہتی ہے تو پھر اپنا کام کرتی ہے اور پھر کسی کو چھوڑتی نہیں۔" ( خطبات مسرور جلد 6 صفحہ 90-91) خطبہ جمعہ 28 مارچ 2008ء پھر اپنے ایک اور خطبہ جمعہ فرمودہ 28 مارچ 2008ء، حضور ایدہ اللہ نے نہ صرف اس کی اس ناپاک اور بیہودہ حرکت پر احتجاج فرمایا بلکہ قرآن میں بیان امن و آتشی کی تعلیم بہت کھول کر بیان فرمائی۔آپ اس کا ذکر کرتے ہوئے فرماتے ہیں۔" آج جبکہ اسلام مخالف طاقتیں پھر سے سرگرم ہونے کی کوشش کر رہی ہیں، ایک ہی رفیق ہے جس کے ساتھ رہ کر ہم اپنی بچت کے سامان کر سکتے ہیں اور ان کا مقابلہ کر سکتے ہیں۔کیونکہ جیسا کہ میں نے کہا کہ اسلام اور آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم پر تشدد کی تعلیم کے حوالے سے حملے ہورہے ہیں اور آج کے دن تو خاص طور پر دشمن اسلام کا بڑا گھٹیا اور ذلیل ارادہ ہے بلکہ یہ اس کا ارادہ تھا۔تو آج 28 مارچ کو ہالینڈ کا جوایم پی ولڈر (Wilder) ہے اس نے یہ اعلان کیا تھا کہ میں ایک فلم قرآن اور اسلام کے بارے میں جاری کروں گا لیکن اُس نے یہ فلم کل 27 / مارچ کو ہی جاری کر دی ہے اور ایک چھوٹے ٹی وی چینل نے اس کا کچھ حصہ دیا بھی ہے، پھر انٹرنیٹ پر بھی اس نے دے دی ہے۔جو بڑے ٹی وی چینل تھے انہوں نے تو اس کو لینے سے انکار کر دیا ہے۔خدا کرے کہ ان لوگوں کو عقل آئی رہے اور وہ انکار ہی کرتے رہیں لیکن جیسا کہ میں نے کہا کہ اس نے انٹرنیٹ پر اس کو جاری کیا ہے۔جیسا کہ میں نے پچھلے خطبات میں بتایا تھا کہ اس نے کسی کے پوچھنے پر یہ اعتراض کیا تھا کہ سورۃ محمد کی آیت 5