ناموسِ رسالت ؐ پر حملوں کا دفاع — Page 388
388 بھی ہے کہ نشانات دیکھ کر پھسلونہ۔عزیز و حکیم خدا کا تصورت حقیقی رنگ میں مکمل ہو گا جب مسیح موعود جو آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کے ظل ہیں ، غلام ہیں، ان کی شریعت کو دنیا پر لاگو کرنے کے لئے مبعوث ہوئے ہیں، جن کا آنا بھی عزیز اور حکیم خدا کی طرف سے ہے، ان کے ساتھ اب دین کے غلبہ کا وعدہ ہے۔پس اس دعوئی اور مسیح موعود کے پیغام پر غور کرو کہ یہ بھی حکمت سے خالی نہیں اور حکیم خدا کی طرف سے ہے ، عزیز خدا کی طرف سے ہے جس نے انشاء اللہ تعالیٰ غلبہ عطا فرمانا ہے۔" خطبات مسرور جلد 5 صفحہ 440) ہالینڈ توہین رسالت کی ناپاک حرکت کی لپیٹ میں ڈنمارک کے بعد ہالینڈ میں ایک شرپسند سیاسی لیڈر، رکن پارلیمنٹ غیرت ولڈرز (Geert Wilders) نے اسلام، بانی اسلام حضرت محمد مصطفی صلی اللہ علیہ وسلم اور اللہ تعالیٰ کی پیاری کتاب کے خلاف ہرزہ سرائی شروع کر دی متی کہ اس دہری شخص نے اللہ تعالیٰ کو بھی نشانہ بنایا۔تب حضرت محمد مصطفی صلی اللہ علیہ وسلم کے عاشق صادق حضرت مرزا غلام احمد قادیانی علیہ السلام کے غلام حضرت مرزا مسرور احمد صاحب خلیفہ اسیح الخامس ایدہ اللہ تعالیٰ کی غیرت اسلامی ایک بار پھر جوش میں آئی اور اس دفعہ بھی دُنیا نے اس میدان میں اس شیر کو اسلام، بانی اسلام کے حق میں اور اسلامی تعلیم کی تائید میں گرجتے اور منصوبے بناتے دیکھا۔چنانچہ 2007 ء کے آغاز میں ہی لندن سے ہی غیرت ولڈ رز کو مخاطب ہوکر وارننگ دی اور اگست میں ہالینڈ میں جاکر ان کی سرزمین میں نہ صرف غیرت ولڈرز کو بلکہ پوری قوم کو متنبہ فرمایا کہ وہ خدا کو ناراض کرنے والی باتوں سے توبہ کرلیں ورنہ ساری دنیا میں قدرتی آفات جیسے بارشوں، زلزلوں، Floods ،طوفانوں اور سائیکلون کا سلسلہ دنیا کو تباہ کرنے کا چل نکلا ہے۔ایسا نہ ہو کہ یہ ہالینڈ کو بھی اپنی لپیٹ میں لے لے جو پہلے ہی سطح سمندر سے نیچے ہے۔ایسی بات اللہ کا کوئی فرستادہ یا عاشق رسول ہی کر سکتا ہے کہ کسی ملک کے دل میں جاکر ان کی بے ہودہ حرکتوں اور قبیح افعال کے حوالہ سے پوری قوم کو متنبہ کرے۔خطبہ جمعہ 23 فروری 2007ء آپ نے 23 فروری 2007 ء کے خطبہ جمعہ میں فرمایا۔بانی اسلام کے متعلق بے ہودہ گوئی کا جواب صرف جماعت احمدیہ دیتی ہے " آج آئے دن مغرب کے کسی نہ کسی ملک میں اسلام اور آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کے خلاف مختلف طریقوں سے غلط پروپیگنڈا کر کے آپ کے مقام کو گرانے کی کوشش کی جاتی ہے۔گزشتہ دنوں ہالینڈ کے ایک ممبر پارلیمنٹ نے ایک ہرزہ سرائی کی جس میں آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم اور اسلامی تعلیم اور قرآن کریم کے بارے میں انتہائی بیہودہ اور ظالمانہ الفاظ کا استعمال کیا۔جہاں بھی اسلام اور بانی اسلام صلی اللہ علیہ وسلم کے متعلق اس قسم کی بیہودہ گوئی کی جاتی