ناموسِ رسالت ؐ پر حملوں کا دفاع — Page 17
17 لالہ شرمیت نے ایک دن اپنے بھائی لالہ بشمبر داس اور ایک اور ہندو لالہ خوشحال کے مقدمہ کے متعلق حضرت مسیح موعود علیہ السلام سے مطالبہ کیا کہ غیبی خبر اسے کہتے ہیں کہ آج کوئی یہ بتلا سکے کہ اس ہمارے مقدمہ کا انجام کیا ہے؟ حضرت مسیح موعود علیہ السلام نے جواب دیا کہ "غیب تو خاصہ خدا ہے اور خدا کے پوشیدہ بھیدوں سے نہ کوئی نجومی واقف ہے نہ ر مال نہ فال گیر نہ اور کوئی مخلوق ہاں خدا جو آسمان وزمین کی ہر ایک شدنی (بات) سے واقف ہے۔اپنے کامل اور مقدس رسولوں کو اپنے ارادہ اور اختیار سے بعض اسرار غیبیہ پر مطلع کرتا ہے اور نیز کبھی کبھی جب چاہتا ہے تو اپنے سچے رسول کے کامل تابعین پر جو اہل اسلام ہیں ان کی تابعداری کی وجہ سے اور نیز اس باعث سے کہ وہ رسول کے علوم کے وارث ہیں بعض اسرار پوشیدہ ان پر کھولتا ہے تا ان کے صدق مذہب پر ایک نشان ہو۔لیکن دوسری قومیں جو باطل پر ہیں جیسے ہندو اور ان کے پنڈت اور عیسائی اور ان کے پادری وہ سب ان کامل برکتوں سے بے نصیب ہیں۔" براہین احمدیہ از روحانی خزائن جلد اول صفحه 277-278 بقیه حاشیه در حاشیہ نمبر 1) حضرت مسیح موعود کی اس حق گوئی پر لالہ شرمیت کو چڑ سی پیدا ہوگئی اور اس نے آپ سے نشان نمائی کا بار بار مطالبہ شروع کر دیا۔تب آپ کے دل میں خدا تعالیٰ کی طرف سے یہ جوش ڈالا گیا کہ یہ دشمن اسلام اسی مقدمہ میں شرمندہ اور لا جواب ہو جائے گا اور آپ نے اسی غیبی جوش سے خدا کے حضور دعا کی کہ :۔"اے خداوند کریم ! تیرے نبی کریم کی عزت اور عظمت سے یہ شخص سخت منکر ہے اور تیرے نشانوں اور پیشگوئیوں سے جو تو نے اپنے رسول پر ظاہر فرما ئیں سخت انکاری ہے اور اس مقدمہ کی آخری حقیقت کھلنے پر یہ لا جواب ہوسکتا ہے۔اور تو ہر بات پر قادر ہے جو چاہتا ہے کرتا ہے اور کوئی امر تیرے علم محیط سے مخفی نہیں۔" اللہ تعالیٰ نے رات کے وقت بذریعہ کشف آپ پر یہ منکشف فرمایا کہ چیف کورٹ سے مقدمے کی مسل سیشن کورٹ میں واپس آئے گی۔جہاں اس کے بھائی کی تو نصف قید معاف ہو جائے گی لیکن اس کا دوسرا ساتھی پوری سزا بھگتے گا۔چنانچہ آپ نے یہ اطلاع پاتے ہی ایک جماعت کثیر کے علاوہ اس ہندو کو بھی خبر دے دی اور قادیان میں ایک عام چرچا ہو گیا۔اس کے بعد جب بشمبر داس کی قید کی نسبت چیف کورٹ میں اپیل دائر کی گئی تو قادیان میں یہ افواہ آگ کی طرح پھیل گئی کہ اپیل منظور ہوگئی ہے اور بشمر داس بری ہو گیا ہے۔اس افواہ سے آریوں میں خوشی کی ایک برقی لہر دوڑ گئی۔لیکن آپ پر غم کا پہاڑ ٹوٹ پڑا غم واندوہ کی اس نا قابل بیان کیفیت میں آپ خدا تعالیٰ کے سامنے سر بسجو د ہو گئے۔تب آپ کو الہام ہوا کہ لَا تَحْزَنُ إِنَّكَ أَنتَ الأغلى یعنی غم نہ کر تجھی کو غلبہ نصیب ہوگا اور ان دشمنان اسلام کی خوشی پامال ہو جائے گی۔چنانچہ بعد میں جلدی ہی یہ حقیقت کھل گئی کہ یہ افواہ بالکل بے بنیاد ہے۔محض اپیل لئے جانے کو بشمبر داس کی بریت کی خبر سے مشہور کر دیا گیا ہے اور بعد کے واقعات نے حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کی پیشگوئی کی ہر پہلو سے تصدیق کر دی۔لالہ شرمیت جیسے دشمن اسلام نے جب خدا تعالیٰ کا یہ نشان اپنی آنکھوں سے