ناموسِ رسالت ؐ پر حملوں کا دفاع

Page 353 of 516

ناموسِ رسالت ؐ پر حملوں کا دفاع — Page 353

353 آزادی تقریر، آزادی کی حدود، مذہبی تقدس کی پامالی حضرت خلیفہ المسیح الرابع رحم اللہ کی معرکہ آراء تقریر بعنوان "اسلام اور عصر حاضر کے مسائل کاحل " میں سے ایک حصہ بعنوان " آزادی تقریر، آزادی کی حدود، مذہبی تقدس کی پامالی " پمفلٹ کی صورت میں ڈیمینش زبان میں شائع کروا کر تقسیم کیا نیز حضرت خلیفہ المسیح الخامس ایدہ اللہ تعالیٰ کے خطبہ جمعہ 10 فروری 2006ء کا خلاصہ ڈینش زبان میں ترجمہ کے ساتھ وسیع پیمانہ پر تقسیم ہوا۔کرسمس کے موقع پر ایک دعوت جماعت احمد یہ ڈنمارک نے 18 دسمبر 2005ء کو ایک پریس ریلیز کے ذریعہ یہ اعلان کیا کہ اگر چہ ہم مسلمان کرسمس نہیں مناتے تاہم باہمی مذہبی رواداری پیدا کرنے کے لئے اور یہ بتانے کے لئے کہ اسلام ایک معاشرہ میں اختلاف مذہب کے باوجود کس طرح امن و محبت سے رہنے کی تعلیم دیتا ہے۔کرسمس کے موقعہ پر 23 دسمبر 2005ء کو بیت نصرت جہاں کو پن ہیگن میں ایک دعوت کا اہتمام کیا گیا جس میں ہر ایک کو شامل ہونے کی دعوت دی گئی۔اس پروگرام میں 90 ڈینیش دوستوں نے رجسٹریشن کروائی۔اس پروگرام کی TV2 نے Live Coverage کی۔اس کے علاوہ Lorry TV2، ریڈیو P1۔P3 اخبار زرین کے علاوہ بہت سے پرنٹ اور الیکٹرانک میڈیا نے اس کی وسیع پیمانہ پر تشہیر کی۔احمدی احباب کے علاوہ ڈ نیش احباب کے انٹرویو بھی نشر ہوئے۔اس موقعہ پر اسلام کی حسین تعلیم اجاگر کرنے کا موقع جماعت کو ملا اور شاملین کو آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کے اسوہ حسنہ سے مثال دے کر بتلایا گیا کہ آپ نے عیسائیوں کو مسجد میں اپنے طریق سے عبادت کی اجازت دی تھی۔(الفضل انٹر نیشنل 14 اپریل 2006ء) ایک تبلیغی نشست مورخہ 22 اپریل 2006ء کو بہت نصرت جہاں کوپن ہیگن میں ایک تبلیغی نشست کا اہتمام کیا گیا جس میں 20 ڈینش مرد اور 22 ڈینش عورتوں نے جبکہ اتنی ہی تعداد میں احمدی مرد حضرات و خواتین نے شرکت کی۔عورتوں کے لئے اسلامی طریق کے مطابق الگ سے پروگرام تھا۔عشائیہ بھی الگ سے ہوا۔اس نشست میں اسلام کا پیغام لوگوں تک احسن طریق سے پہنچایا گیا۔اس نشست کی TV DR1 نے Live coverage کی اور نیشنل اخبار Politiken نے خبر کی اشاعت کی۔الفضل انٹر نیشنل 26 مئی 2006 ء ) ڈینش کارٹونوں کی ایک بار پھر اشاعت اور جماعت احمدیہ کا احتجاج 2008ء میں ایک بار پھر ڈینیش اخبارات میں آنحضور صلی اللہ علیہ وسلم کے خاکے طبع ہوئے۔جو ایک دفعہ پھر احمدی مسلمانوں کے دلوں کو چھلنی کر گئے۔حضرت خلیفہ اسیح الخامس ایدہ اللہ تعالیٰ نے اپنے 15 فروری 2008 ء