ناموسِ رسالت ؐ پر حملوں کا دفاع

Page 350 of 516

ناموسِ رسالت ؐ پر حملوں کا دفاع — Page 350

350 کے مذہبی رہنماؤں کی عزت واحترام کو قائم کریں۔مگر دھمکیوں کے ساتھ نہیں۔ہم پیار و محبت سے یہ بتانا چاہتے ہیں کہ اسلام کی کیسی پیاری تعلیم ہے اور آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کا اسوہ کس قدر حسین ہے۔اس مضمون میں مکرم نعمت اللہ بشارت صاحب نے دیگر مسلمانوں کو بھی ڈنمارک کا پر چم جلانے توڑ پھوڑ اور سڑکوں پر نکل کر احتجاج کرنے کی بجائے ڈائیلاگ کی درخواست کی۔اور کارٹونسٹوں اور اخبار نویسوں کو بائبل کا حوالہ دے کر سمجھایا کہ قرآن کریم کے علاوہ تصویر کشی کی بائبل بھی ممانعت کرتی ہے جیسا کہ لکھا ہے کہ :۔"تم کوئی تراشی ہوئی مورتی نہ بنانا اور نہ کسی چیز کی شبیہ جو آسمانوں (جنت) میں ہے یا جو نیچے زمین پر ہے یا جو نیچے زمین پر پانی میں ہے " 20:40 Exodus) (الفضل انٹر نیشنل 21 اپریل 2006ء) وزیر مملکت سے ملاقات مورخہ 21 نومبر 2005ء کو جماعت احمدیہ ڈنمارک کے دور کنی وفد نے وزیر مملکت برائے پناہ گزین ، غیر ملکی اور امیگریشن Miss Rikke Hveisht سے ملاقات کر کے جماعت کے موقف سے آگاہ کیا۔(الفضل انٹر نیشنل 21 اپریل 2006ء) ڈینش جرنلسٹ یونین کی میٹنگ میں جماعت احمدیہ کی شمولیت صدر ڈینش جرنلسٹ یونین نے مورخہ یکم دسمبر 2005 ء کو ایک میٹنگ کا انعقاد کیا جس میں جرنلسٹوں کارٹونسٹوں کے علاوہ جماعت احمد یہ بھی مدعو تھی۔وفد نے اپنا موقف یوں پیش کیا۔ڈنمارک کا قانون آزادی ضمیر کی اجازت دیتا ہے مگر اس بات کی اجازت نہیں دیتا کہ دوسروں کے مذہبی راہنماؤں اور قابل تکریم ہستیوں کی ہتک کی جائے۔اس معاشرہ میں جہاں مسلمان اور عیسائی اکٹھے رہ رہے ہیں وہاں ایک دوسرے کے جذبات کا خیال رکھنا ضروری ہے۔اگر ایسا نہیں کیا جاتا تو امن قائم نہیں ہوسکتا نیز اسلامی تعلیمات کی روشنی میں انہیں بتایا کہ اسلام آزادی ضمیر کی اجازت دیتا ہے مگر اس سے کچھ ذمہ داریاں بھی عائد ہوتی ہیں۔در اصل ابھی تک یورپ کو اسلام کی حسین تعلیمات سے آگا ہی نہیں کہ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کی تعلیم کس قدر حسین ہے اور آپ کا اسوہ حسنہ کیا تھا۔آپ کس قدر حسین اخلاق کے مالک تھے۔آپ کس قدرلوگوں کے ہمدرد تھے۔کس قدر مخلوق خدا سے ہمدردی اور شفقت کے مظہر تھے۔پھر آپ کی سیرت طیبہ سے چند واقعات بتائے۔اور کہا کہ اگر کسی کو اس پیاری تعلیم کا پتہ ہو تو کوئی ایسی نازیبا تصاویر نہیں بنا سکتا۔اس لئے ہمارا یہ فرض ہے کہ ہم ڈیمینش عوام پر اسلام کی حقیقی اور حسین تعلیم اجاگر کریں۔ابھی تک ڈینش زبان نے میڈیا کے ذریعہ یا بعض مسلمانوں کے غلط نمونہ اور عمل کے ذریعہ اسلام کی ایک تصویر دیکھی ہے جس سے وہ یہ نتیجہ نکالتے ہیں کہ اسلام دہشت گردی کی تعلیم دیتا ہے۔" الفضل انٹر نیشنل 21 اپریل 2006ء) الحمد للہ اس موقف کو سراہا گیا اور ایک کارٹونسٹ نے بر ملا کہا کہ اگر ڈائیلاگ والی اس طرح کی میٹنگ اس سے