ناموسِ رسالت ؐ پر حملوں کا دفاع — Page 337
337 خوبصورت تعلیم کی وجہ سے ہے جس کی تصویر کشی حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام نے کی ہے۔جس کو خوبصورت کر کے حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام نے ہمیں دکھایا ہے۔کوئی بھی احمدی کبھی یہ نہیں سوچ سکتا کہ نعوذ باللہ حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کا مقام آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم سے زیادہ ہے۔حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کا تو آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کے عشق میں یہ حال تھا کہ حسان بن ثابت کا یہ شعر پڑھ کر آپ کی آنکھیں آنسو بہایا کرتی تھیں۔وہ شعر یہ ہے کہ: كُنْتَ السَّوَادَ لِنَاظِرِي فَعَمِي عَلَيْكَ النَّاظِرُ مَنْ شَاءَ بَعْدَكَ فَلْيَمُتْ فَعَلَيْكَ كُنْتُ أُحَاذِر کو تو میری آنکھ کی پتلی تھا جو تیرے وفات پا جانے کے بعد اندھی ہو گئی۔اب تیرے بعد جو چاہے مرے، مجھے تو صرف تیری موت کا خوف تھا۔حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام فرماتے تھے کہ کاش یہ شعر میں نے کہا ہوتا۔(سیرت المہدی حصہ دوم صفحه 23 روایت نمبر (333) تو ایسے شخص کے متعلق کہنا کہ نعوذ باللہ اپنے آپ کو آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم سے بڑا سمجھتا ہے یا اس کے ماننے والے اس کو آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم سے زیادہ مقام دیتے ہیں۔بہت گھناؤنا الزام ہے۔ہمیں تو قدم قدم پر آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کے عشق میں مخمور ہونے کے نظارے آپ میں دکھائی دیتے ہیں۔ایک جگہ آپ فرماتے ہیں۔اُس نور پر فدا ہوں اُس کا ہی میں ہوا ہوں وہ ہے میں چیز کیا ہوں بس فیصلہ یہی ہے ( قادیان کے آریہ اور ہم ، روحانی خزائن جلد 20 صفحہ 456) تو جو اپنا سب کچھ اس نور پر فدا کر رہا ہو۔اس کے بارے میں یہ کہنا کہ نعوذ باللہ آ نحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کا مقام اب نہیں رہا اور انہوں نے یہ کہا ہے کہ مرزا غلام احمد قادیانی کا مقام زیادہ اونچا ہو گیا ہے اور احمدیوں کے نزدیک حضرت مرزا غلام احمد صاحب قادیانی علیہ السلام آخری نبی ہیں اور پھر یہ کہ ہم نے ان کو یہ کہ دیا کہ ٹھیک ہے یہ ہمارا عقیدہ ہے آپ آخری نبی ہیں اب ہم اخبار کو کھلی چھٹی دیتے ہیں کہ نعوذ باللہ تم آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کے کارٹون بناؤ - إِنَّا لِلَّهِ وَإِنَّا إِلَيْهِ رَاجِعُوْنَ اور لَعْنَةُ اللهِ عَلَى الْكَاذِبِينَ - انتہائی بچگانہ بات ہے کہ ہمارے کہنے پر، صرف اس انتظار میں بیٹھے تھے کہ ہم اجازت دیں اور وہ کارٹون شائع کر دیں جن کی ڈنمارک میں تعداد ہی چند سو ہے۔خبر لگاتے ہوئے یہ اُردو اخبار کچھ آگے پیچھے بھی غور کر لیا کرے۔حضرت مسیح موعود حقیقی طور پر حضرت محمد کے عاشق صادق ہیں۔۔۔پس یہ لوگ جو اپنے آپ کو آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کا عاشق سمجھتے ہیں اور ہم پر الزام لگاتے ہیں کہ ہم نعوذ باللہ حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کو ان سے بالا سمجھتے ہیں۔یہ بتائیں، ان کے تو مقصد ہی صرف یہ ہیں کہ ذاتی