ناموسِ رسالت ؐ پر حملوں کا دفاع — Page 300
300 گھروں کو جلا ؤ اور اموال کو لوٹو اور عزتوں کو برباد کرو۔وہ شخص جو اسلام کے معنی سمجھتا ہو اس کے لئے کسی اور دلیل کی ضرورت نہیں، یہ معلوم کرنے کے لئے یہ کس قسم کے اسلام کا دعویدار ہے۔لیکن احمدی کے لئے دوہری ذمہ داریاں ہیں اور دو ہری مشکلات ہیں۔ایک تو یہ کہ ہم ان دکھوں کے لئے آج منتخب کئے گئے ہیں جو دکھ سچے مسلمانوں کا ہمیشہ مقدر بنے رہے ہیں یعنی ظالم ان کے دلوں پر ، ان کے ایمان پر ، ان کے دعاوی پر حملے کرتا ہے اور ان کی عزتوں کو لوٹتا ہے اور ان کے دلوں کے امن کو برباد کرتا ہے۔لیکن اس سے بڑھ کر ہمارے لئے ایک مشکل ذمہ داری جو ہم نے ادا کرنی ہے وہ یہ ہے کہ تمام بنی نوع انسان سے اسلام کی غلط تصویر کو مٹانا ہے یعنی ان کے دل سے اسلام کی غلط تصویر کو مٹانا ہے اور سچے اسلام کی تصویر ان کے دلوں پر جمانی ہے۔یہ کام دو طریق پر کیا جاسکتا ہے۔ایک ہے نظریاتی طور پر اور دلائل کے طور پر۔چنانچہ دنیا میں جہاں کہیں بھی میں جاتا ہوں یا جہاں کہیں بھی احمدی غیر مسلموں سے اسلام کے موضوع پر گفتگو کرتے ہیں تو یہ مسئلہ ہمیشہ در پیش ہوتا ہے کہ اسلام ہے کیا ؟ اسلام ہلاکت کا نام ہے ، خوف پھیلانے کا نام ہے ظلم وستم کا نام ہے، جبر وتشددکا نام ہے یا کوئی اور چیز ہے؟ تو زبان سے، دلائل سے، پوری طرح سمجھا کر ، میں بھی اور دوسرے سب احمدی بھی جو ایسے غیروں سے گفتگو کرتے ہیں جن کے اوپر اسلام کے غلط تاثرات ہیں، پوری طرح کوشش کرتے ہیں کہ اسلام کا صحیح تصور ان کے دل پر نقش ہو جائے۔رات ہی یہاں کے Nunspeet کے ایک ریڈیوٹیشن پر مجھے مدعو کیا گیا تھا۔وہ دوست جواس شعبے کے انچارج ہیں بہت ہی خلیق اور مہربان انسان ہیں اور جماعت کو موقع دیتے رہتے ہیں کہ وہ اپنے مافی الضمیر کو ان کے ریڈیو کے ذریعے بیان کریں تا کہ علاقے کے لوگ معلوم کریں کہ ہم کون لوگ ہیں۔وہاں اس قسم کے سوال بھی اٹھے۔چنانچہ جہاں تک مقدور تھا میں نے یہ سمجھانے کی کوشش کی کہ اسلام کا Terrorism سے کوئی تعلق نہیں۔لیکن یہ کافی نہیں۔اگر ہم سچے مسلمان بنتے ہیں یعنی خدا کے سپر د ہونے کے بعد اس سے امن حاصل کرتے ہیں تو پھر خود بچے امن کے پیمبر بن جاتے ہیں تو گردو پیش ہمارے اعمال سے اسلام کی ایک تصویر کو دیکھے گا جو تصویر دل موہ لینے والی تصویر ہے اور یہ تصویر اس وقت حسین اور دلکش ہوگی جب دل میں تقویٰ موجود ہو گا۔ظاہری طور پر آپ کے نمازیں پڑھنے سے، ظاہری طور پر بعض بد اعمالیوں سے بچنے سے اسلام تو دکھائی دے گا لیکن اس اسلام میں نور نظر نہیں آئے گا، جب تک اس اسلام کا گہرے تقویٰ سے تعلق نہ ہو۔تقوی در حقیقت خدا کی محبت کا نام ہے اور اس خوف کا نام ہے کہ کہیں محبوب ناراض نہ ہو جائے۔کہیں کوئی ایسی حرکت سرزد نہ ہو جائے کہ وہ نظر پھیر لے۔" خطبات طاہر جلد 9 صفحہ 320-323) احمدیت پر گستاخ رسول ہونے کے الزام کا جواب " اس الزام کا جو جماعت احمدیہ کے متعلق ہے کہ نعوذ باللہ من ذلک جماعت احمد یہ گستاخ رسول ہے اور