ناموسِ رسالت ؐ پر حملوں کا دفاع

Page 298 of 516

ناموسِ رسالت ؐ پر حملوں کا دفاع — Page 298

298 Polarization یہ مد مقابل جو مورچہ بندی ہے یہ آپ کو وہاں دکھائی نہیں دیتی لیکن یہودیوں کا رُخ بھی اسلام کی طرف اور خصوصیت سے حضرت اقدس محمد مصطفیٰ صلی اللہ علیہ وسلم کی طرف ہے اور جیسا کہ آپ جانتے ہیں قرآن کریم کی تعلیم سے واقف سبھی لوگ جانتے ہیں، حضرت اقدس محمد مصطفیٰ صلی اللہ علیہ وسلم کی سیرت سے واقف سبھی لوگ جانتے ہیں کہ اس سے زیادہ بنی نوع انسان کا ہمدرد وجود نہ پیدا ہوا نہ ہو سکتا ہے عقلاً ممکن نہیں کہ کوئی انسان ان حدووں سے تجاوز کر جائے جو نیکی اور رحمت کی حدیں حضرت اقدس محمد مصطفی صلی اللہ علیہ وسلم نے چھوٹی تھیں۔پھر یہ تضاد کیوں ہے؟ کیوں ایک ایسے انسان کی دشمنی کی جاتی ہے۔اس کے مختلف محرکات بھی ہیں اور مختلف فلسفیانہ پس منظر بھی ہیں اور یہ ایک بہت وسیع مضمون ہے۔" (خطبات طاہر جلد 6 صفحہ 647-648) اسلام کا دہشت گردی سے کوئی تعلق نہیں " یہ وہ امن ہے جو ہر مسلم کی طرف سے بطور ایک ضمانت کے تمام بنی نوع انسان کو مہیا کیا جاتا ہے۔اب اس تعریف کی رو سے جو سو فیصدی حقیقی اور مبنی بر قرآن ہے اور آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کے ارشادات اس کی قومی تائید کرتے ہیں، کیسے ممکن ہے کہ ایک مسلمان کا تصور Terrorist کے طور پر دنیا میں اُبھرے اور وہ لوگ جو خود دنیا کے امن لوٹتے پھرتے ہیں وہ بار بار دنیا میں یہ اعلان کرتے ہیں کہ مسلمانوں کی طرف سے بنی نوع انسان کے امن کو سخت خطرہ لاحق ہے، سخت فتنوں کے ڈر پیدا ہو گئے ہیں۔چنانچہ کل ہی خبروں میں انگلستان کی وزیراعظم مسز تھیچر کا ایک بیان سنا اور اس پر میرا ذہن اس مضمون کی طرف منتقل ہوا اور میں نے چاہا کہ جماعت احمدیہ کو خوب اچھی طرح کھول کر تقویٰ اور پھر تقویٰ کے نتیجے میں پیدا ہونے والے اسلام سے متعلق آگاہ کروں اور ان کی ذمہ داریوں کی طرف ان کو متوجہ کروں۔کتنا ظلم ہے کہ وہ مذہب جس کے نام میں اس مذہب کی اعلیٰ ترین صفات کا خلاصہ داخل کر دیا گیا ہو، وہ مذہب جو خدا تعالیٰ سے تعلق کے انتہائی مقامات تک اپنے نام میں ہی اشارے کر رہا ہو اور پھر بنی نوع انسان سے تعلقات میں اپنے نام ہی کے اندر انتہائی اعلی درجے کی تعلیم دے رہا ہو، جس کا خلاصہ یہ ہو کہ مسلم وہ ہے جس سے کائنات میں کسی کو کوئی خطرہ نہیں۔اب آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کے اسوہ حسنہ پر نگاہ ڈال کر دیکھیں آپ کو جب رحمۃ للعالمین کہا گیا تو صرف بنی نوع انسان کے لئے آپ رحمت نہیں تھے بلکہ جانوروں کے لئے بھی رحمت تھے اور بے جان چیزوں کے لئے بھی رحمت تھے۔حقیقی مسلمان Terrorist نہیں ہو سکتا اس مضمون پر تفصیل سے روشنی ڈالنے کا یہاں موقع نہیں لیکن میں آپ کو متوجہ کرتا ہوں کہ اس پہلو سے آپ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کی سیرت کا مطالعہ کر کے دیکھیں تو صحیح معنوں میں آپ کو اسلام بمعنی امن کی حقیقت معلوم ہو جائے گی۔کوئی دنیا میں ایسا وجود نہیں، کوئی ایسی چیز نہیں ہے جو مسلمان سے کسی درجے کا خوف رکھتی ہو۔آپ نے