ناموسِ رسالت ؐ پر حملوں کا دفاع

Page 288 of 516

ناموسِ رسالت ؐ پر حملوں کا دفاع — Page 288

288 اسلامی اقدار کی حفاظت کی خاطر اقدام اُٹھانے کی علماء کو نصیحت علماء اور ان کی اقتداء میں عوام الناس کے بے جاغیر اسلامی مطالبوں سے دنیا بھر میں اسلام اور بانی اسلام کی تضحیک کا سلسلہ شروع ہوا تو حضرت خلیفہ امسیح الرابع رحمہ اللہ نے اپنے خطبات میں علماء، مسلمانوں اور عوام الناس کو سمجھانے کا سلسلہ شروع فرمایا کہ اسلام کی درست تعلیم کا پر چار کریں جو اسلام کی عزت کا باعث ہو۔یہاں اب ایسے ارشادات درج کیے جارہے ہیں۔جن میں حضور نے امت مسلمہ کو اسلامی تعلیم کی طرف بلایا ہے۔جیسے فرمایا۔" میں نے پہلے بھی ایک دفعہ پاکستان کے علماء کو نصیحتا یہ بات کہی تھی اگر چہ میں جانتا ہوں کہ وہ نصیحت کو سننے والے نہیں مگر خواہ کوئی سنے یا نہ سے نصیحت کرنا تو ہمارا فرض ہے اور قرآن کریم کی یہ آیت تقاضا کرتی ہے کہ نصیحت کرو۔میں نے اُن سے کہا کہ کچھ دیر کے لئے تم احمدیت کا پیچھا چھوڑو اور اسلام کو بچانے کی کوشش کروں گلی گلی میں ، گھر گھر میں اسلام مر رہا ہے اسلامی اقدار مررہی ہیں حضرت اقدس محمد مصطفی صلی اللہ علیہ وسلم کی سنت طیبہ کو نقصان پہنچ رہا ہے اور اسلامی معاشرے سے یہ سنت غائب ہو رہی ہے۔اس پر تمہارا دل کیوں نہیں روتا ، اس پر تمہاری جان کیوں نہیں نکلتی ، اس پر تمہاری راتوں کی نیند کیوں حرام نہیں ہو جاتی۔تم اٹھو اور یہ عظیم جہاد کرو۔ملک کی گلی گلی ، شہر شہر، قریہ، قریہ، گاؤں گاؤں بستی بستی میں اور مسلمانوں کو جو محمد مصطفے صلی اللہ علیہ وسلم کی طرف منسوب ہونے کا دعویٰ کرتے ہیں ان کو بتاؤ اور دکھاؤ کہ وہ محمد مصطفے صلی اللہ علیہ وسلم کے اسوہ حسنہ سے کتنا دور جاچکے ہیں اور کتنا دور ہوتے چلے جارہے ہیں۔آج پاکستان کے کسی شہر میں نمونہ ہزار، پندرہ سو، دو ہزار آدمی منتخب کریں اور آنحضور صلی اللہ علیہ وسلم کے اسوہ کی کسوٹی پر اُن کو پرکھنے کی کوشش کریں، وہ پر کھنے کی کوشش ہی گستاخی رسول معلوم ہوگی۔یعنی مثال کے طور پر وہ لوگ جو سندھ میں ڈاکے ڈال رہے ہیں اور اغوا کر رہے ہیں اور جس طرح گلی گلی میں ظلم اور سفا کی سے کام لیا جا رہا ہے، بے حیائی عام ہورہی ہے، زندگی کا مقصد گندے گانے سننا ہی ہے اس کے سوا کچھ باقی رہا ہی نہیں یا گندی فلمیں میسر آجائیں تو عیش وعشرت کی انتہا ہو جاتی ہے۔ہرقسم کی برائیوں کی پیروی ہورہی ہے، جھوٹ بولا جا رہا ہے ،رشوت لی جارہی ہے ، دی جارہی ہے، ان لوگوں میں سے نمونے چنیں اور اگر کوئی یہ کہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے اسوہ کی کسوٹی پر پرکھو تو جس کو آنحضور سے محبت ہے اس کو اس پر بے انتہا غیرت محسوس ہوگی۔وہ کہے گا ان کو پرکھوں ، ان کی حیثیت کیا ہے؟ یہ تو میرے آقا پاک محمد مصطفے صلی اللہ علیہ وسلم کی گستاخی ہے کہ ان کی کسوٹی پر ان لوگوں کو پر کھ کر دیکھا جائے۔یہ تو دکھائی دے رہے ہیں، نظر آ رہے ہیں کہ کن کے ہیں اور کن کے ہو چکے ہیں۔یہ ملاں کو نظر نہیں آ رہا۔میں نے کہا! خدا کے لئے اگر تمہیں اسلام سے محبت ہے تو یہ کام کیوں نہیں کرتے۔جو چند مسلمان رہ گئے ہیں اُن کو ہی غیر مسلم بنا کر اسلام کو تم نے پاک کرنا ہے جو غیر مسلم یعنی اپنے عمل کے ذریعہ غیر مسلم اسلام میں بھر گئے ہیں ان کی اصلاح کی طرف تمہیں کوئی توجہ نہیں ہے۔لیکن میں آپ کو بتاتا ہوں کہ یہ آپ ہی کا کام ہے۔آپ وہ اولُوا بَقِيَّةِ ہیں جو