ناموسِ رسالت ؐ پر حملوں کا دفاع — Page 282
282 تمہارے ملاؤں کا کلمہ تو ہم نہیں پڑھیں گے ، ہماری زبانیں گدی سے کھینچوا دو اگر کھنچوانے کی طاقت ہے، ہماری گردنیں کاٹ دو اگر کاٹنے کی طاقت ہے، ہمارے اموال تلف کر دو اگر تلف کرنے کی طاقت ہے، مگر خدا کی قسم محمد مصطفیٰ صلی اللہ علیہ وسلم کا کلمہ پڑھیں گے اور تمہارا کلمہ نہیں پڑھیں گے۔ایک بھی احمدی ماں یا بیٹا نہیں ہے، ایک جوان یا بوڑھا نہیں ہے جو محد مصطفی صلی اللہ علیہ وسلم کے کلمہ کو چھوڑ کرکسی صدر مملکت کسی سر براہ حکومت کا کلمہ پڑھ لے۔اس لئے ان سے کلمے پڑھوا ؤ، ان کو چھاتیوں سے لگاؤ جن کو تمہاری چھاتیوں سے لگنے کی پروا ہے۔جو مرتے ہیں کہ کسی طرح تمہاری چوکھٹ تک پہنچیں اور سجدے کریں تمہاری حکومت کو۔ہمیں تو ان چھاتیوں کی کوئی پرواہ نہیں جن چھاتیوں میں جھوٹ ہے، جن چھاتیوں میں بغض ہے، جن چھاتیوں میں کوئی انسانی قدر باقی نہیں رہی۔ہم کیس محمد مصطفی صلی اللہ علیہ وسلم کے غلام کی چھاتی کو چھوڑ کر تمہاری چھاتی سے لگنا گوارہ کریں؟" (خطبات طاہر جلد 3 صفحہ 736) پس اگر یہ فیصلہ کر لیا ہے قوم نے تو پھر کرے پھر تو یہ جیلیں تھوڑی رہ جائیں گی آپ کیلئے ، پھر تو آپ کو اور جیلیں بنانی پڑیں گی۔لیکن جس قسم کے تفرقات پھیل رہے ہیں مجھے تو ڈر ہے کہ اور بھی ہمارے پیچھے ایسے آنے والے ہوں گے جن کے ضمیر کچلے گئے ہیں، جن کی زبانوں پر تالے لگے ہوئے ہیں۔یہ تو اب رکنے والا معاملہ نہیں ہے اسلئے جو کچھ بھی ہوگا اور ایک احمدی بھی اس حالت میں نہیں مرے گا کہ وہ کلمہ مٹارہا ہو۔ہاں اس حالت میں جان دے گا کہ کلمہ لکھتے ہوئے اس پر حملہ کی گیا اور کلمہ لکھنے کے نتیجہ میں اسے موت کی سزا ملی۔یہ ہے وہ مقام جس کے متعلق اللہ تعالیٰ فرماتا ہے۔وَلَا تَمُوتُنَّ إِلَّا وَأَنتُم مُّسْلِمُونَ (آل عمران : 103 ) اے محمد مصطفیٰ صلی اللہ علیہ وسلم کے غلامو! تم نے محمد کے ہاتھ پر بیعت کی ہے۔یہ ہاتھ تم نے نہیں چھوڑ نا خواہ یہ ہاتھ کاٹا جائے۔یہ ہاتھ تم نے نہیں چھوڑ نا خواہ تمہارے سر قلم کئے جائیں اور گردنیں کاٹی جائیں، اس ہاتھ کے ساتھ وابستہ رہو تو خدا کی قسم آسمان کا خدا گواہی دیتا ہے کہ اس حالت میں اگر تم مرو گے تو آسمان اور زمین کا ذرہ ذرہ یہ گواہی دے رہا ہوگا کہ تم مسلمان ہو، تم مسلمان ہو ، تم مسلمان ہو اور لعنتی ہیں وہ جو کلمہ مٹاتے ہوئے مارے گئے یعنی کلمہ مثانے کے زور میں اگر فساد ہوا اس حالت میں جن کی جان نکل رہی ہو گی خدا کے فرشتے ان پر لعنت پھینک رہے ہوں گے۔" ( خطبات طاہر جلد 3 صفحہ 595-596) پیارے کلمہ سے تم ہمارا تعلق نہیں توڑ سکتے بھی چند دن ہوئے مذہبی امور کے وزیر جناب حاجی ترین صاحب کا ایک بہت ہی دلچسپ بیان شائع ہوا۔اس میں احمدیوں کو بظاہر بڑے مہذب انداز میں ایک مشورہ دیا گیا ہے اور اس کے پیچھے لیٹی ہوئی دھمکیاں ہیں جو ہر معقول انسان کو دکھائی دے دیتی ہیں کیونکہ وہ مہذب زبان کی جو طمع کاری ہے وہ اتنی معمولی اور اتنی سطحی ہے کہ اس کے پرے اصل ارادوں کو بھانپ لینا کوئی مشکل کام نہیں ہے۔وہ کہتے ہیں اور ان کا استدلال سینے کہ ہم اپنے احمدی ہم وطنوں کو مشورہ دیتے ہیں کہ جب ساری قوم نے اسمبلی