ناموسِ رسالت ؐ پر حملوں کا دفاع

Page 265 of 516

ناموسِ رسالت ؐ پر حملوں کا دفاع — Page 265

265 کرنا جن کی اسلام اجازت نہیں دیتا۔یہ جوابی کارروائیاں کبھی کامیاب نہیں ہوسکتیں۔ایسی جوابی کارروائیوں سے دشمن کو مزید اور پھر مزید اور پھر مزید طاقت ملتی چلی جائے گی اور آپ اور زیادہ دُنیا میں خود بھی بدنام ہوں گے اور اسلام کو بھی بدنام کریں گے اور قرآن کو بھی بدنام کریں گے اور حضرت اقدس محمد مصطفی صلی اللہ علیہ وسلم کی بھی بدنامی کا موجب بنیں گے۔اس لئے قرآن ایک جامع مانع کتاب ہے ایک کامل شریعت ہے۔ایک اتمام نعمت ہے۔اس کامل شریعت سے ، اس اتمام نعمت سے فائدہ اٹھائیں اور قرآنی تعلیم کے حدود کے اندر رہتے ہوئے قرآنی ہتھیاروں کو ہاتھوں میں تھام کر آج اپنی غیرت کا مظاہرہ کریں۔بعض عیسائی پادریوں کا مثبت رویہ بعض عیسائی پادریوں نے جن میں شرافت کا بیج ہے اور شرافت کی خوبو ہے انہوں نے یہاں تک اعلان کیا ہے کہ ہم پنگون سیریز Panguin Series کی آئندہ کوئی کتاب بھی کبھی نہیں خریدیں گے۔یہ ایسا گندا اور نا پاک حملہ ہے۔اس حملے کے دفاع میں یہ نہیں کہا جا سکتا کہ آزادی ضمیر کے حق کو استعمال کیا گیا۔آزادی ضمیر کے حق کا نا جائز اور نہایت ناپاک اور بہیمانہ استعمال کیا گیا ہے۔اس لئے آزادی ضمیر کے حق کو تلوار سے تو نہ کاٹیں لیکن اس حق کو پامال کرنے والے کو اس طرح دنیا کے سامنے ننگا کر دیں اور اس طرح اس کی خامیوں کو اچھال کر دنیا کے سامنے پیش کر دیں کہ بجائے اس کے کہ وہ معصوموں پر داغ لگا سکے اس کے جسم کا ، اس کے دل کا، اس کی فطرت کا داغ داغ دنیا کے سامنے ننگا ہو کر باہر آ جائے۔احمدیوں کو بعض اقدام اٹھانے کی ہدایت یہ وہ طریق ہے جس کے مطابق عالم اسلام کو جوابی کارروائی کرنی چاہئے اور میں امید رکھتا ہوں کہ احمدی جہاں جہاں بھی اثر ورسوخ رکھتے ہیں وہ ساری صورتحال کو جس طرح میں آپ کو سمجھا رہا ہوں اور کھول کھول کر قرآن کریم کی تعلیم کی روشنی میں دنیا کے سامنے کھول کر پیش کریں گے اور جہاں جہاں حکومتوں میں کسی جگہ بھی احمدیوں کا اثر اور نفوذ ہے کسی رنگ میں بعض ایسے بھی احمدی ہیں جو سعودی عرب میں بڑے ڈاکٹر ہیں ،سرجن ہیں اور کیونکہ چھوٹے پاکستانی ملاں کی نگاہ وہاں تک نہیں اس لئے وہاں وہ کام کر رہے ہیں اور کیونکہ وہ با اخلاق ہیں اور اپنے فن میں بڑی مہارت رکھتے ہیں اس لئے تمام طاقتور شہزادے ان کی عزت کرتے ہیں۔اس علم کے باوجود کہ وہ احمدی ہیں ان کو کوئی تکلیف نہیں۔یہ خیال نہ کریں کہ آپ کمزوروں کی جماعت ہیں جن کا کوئی اثر نہیں۔احمدی اپنے اخلاق کی طاقت سے، اپنے کردار کی عظمت کی طاقت سے دنیا میں بہت نفوذ رکھتا ہے۔امریکہ میں بھی بڑے بڑے لوگوں پر احمدی اپنے اخلاق اور کردار کی طاقت سے نفوذ رکھتے ہیں اور اثر رکھتے ہیں اور اسی طرح دنیا کی بڑی بڑی حکومتوں میں جہاں احمدیوں کی تعداد آٹے میں نمک کے برابر بھی نہیں اس کا بھی سوواں حصہ ہوگی وہاں بھی بعض احمدی اپنی عظمت کردار کی وجہ سے ایک اثر رکھتے ہیں۔تو اس سارے اثر کو اسلام کے حق میں اور حضرت اقدس محمد مصطفیٰ صلی اللہ علیہ وسلم کے حق میں