ناموسِ رسالت ؐ پر حملوں کا دفاع — Page 235
235 انتہائی کمزور ہونے کے باوجود بڑی کامیابی اور عزم کے ساتھ اور کامل تو کل کے ساتھ ، دعاؤں کیساتھ ، اس تحریک کے مقابلہ پر مسلمانوں کو صف آراء کیا اور انتہائی کامیابی کے ساتھ اس مہم کو آخر تک پہنچایا، یہاں تک کہ سارے عرب میں ایک بھی باغی باقی نہیں رہا۔اور یہ عظیم الشان واقعہ چند سالوں کے اندر اندر ہوا ہے اور حضرت ابوبکر صدیق کی طبیعت کا حلم اور بظاہر جو کمزوری تھی اور نرمی اور رفق پایا جاتا تھا اس کے پیش نظر آپ کا یہ اسوہ اور بھی زیادہ حیرت انگیز دکھائی دینے لگتا ہے۔کیسا عزم اللہ تعالیٰ نے آپ کو عطا کیا، کیسی ہمت بخشی کہ اتنے زیادہ غالب دشمن کے مقابل پر اتنے تھوڑے مسلمانوں کے ساتھ جن کی لڑنے کی اہلیت رکھنے والی اکثریت ایک ایسے سریہ پر بھجوائی جارہی تھی جو عرب کے شمال میں عالم اسلام کی سرحدوں پر واقع ہونے والا تھا۔اور با وجود اس کے کہ اس کی شدید ضرورت تھی مدینہ میں چونکہ حضرت اقدس محمد مصطفی صلی اللہ علیہ وسلم نے وہ سر یہ مقرر فرمایا تھا اس لئے آپ نے اس لشکر کو بھی نہیں روکا۔گویا کمزوری کی حالت اس سے بہت زیادہ خطرناک تھی جو ویسے بھی مؤرخین کو صاف دکھائی دیتی ہے۔اگر وہ لشکر باہر نہ بھی بھجوایا جاتا تو مدینہ کے مسلمانوں کی حالت ایسی نہیں تھی کہ سارے عرب کے قبائل کا مقابلہ کر سکے۔اگر وہ لشکر نہ بھی بھیجوایا جاتا تب بھی ان عرب قبائل کے مقابلہ کے لئے صف آراء ہو جانا ایک عظیم ہمت کا مظہر ہے لیکن جب ہم یہ دیکھتے ہیں کہ اکثر لڑنے والے بہادر جنگجو جوان عمر سے تعلق رکھنے والے صحابہ کرام کوسر یہ پر بھجوایا جار ہا تھا تو پیچھے بظاہر کچھ بھی باقی نہیں رہتا لیکن اللہ تعالیٰ نے اپنے فضل کے ساتھ آپ کو عظیم الشان کامیابی عطا فرمائی۔شدھی تحریک کے خلاف جہاد کا اعلان پس قطع نظر اس کے کہ جماعت احمد یہ ہندوستان میں اس سے بھی بہت ہی زیادہ کمزور ہے جتنی عرب کے دل میں مدینہ کی کیفیت تھی۔باوجود اس کے کہ پاکستان میں بھی جماعت احمدیہ کو عظیم الشان مسائل اور مصائب کا سامنا ہے۔میں ہندوستان میں شدھی کی تحریک کے خلاف جہاد کا اعلان کرتا ہوں اور اس سلسلہ میں پہلے ہی ناظر صاحب اعلیٰ قادیان کو ہدایات دی جاچکی ہیں اور وہ طریق جو پہلے رائج تھے اگر سو فیصدی ان کی پیروی نہیں ہو سکتی تو نئے طریق سوچے جائیں۔بہر حال جب تک یہ شدھی کی تحریک وہاں چلتی رہے گی اس کے دفاع کا جھنڈا انشاءاللہ تعالیٰ جماعت احمدیہ کے ہاتھ میں رہے گا۔۔۔۔ہندوستان میں شدھی تحریک کے جواب میں احمدیوں کا رد عمل۔اس لئے میں ہندوستان میں شدھی کی تحریک کے خلاف جہاد کا ایک عام اعلان کر رہا ہوں۔اور اس وقت ناظر صاحب اعلیٰ بھارت حسن اتفاق سے یہیں موجود ہیں اور ایڈیشنل ناظر صاحب امور عامہ بھی یہاں موجود ہیں اس لئے ان کو اب جلد سے جلد واپس چلے جانا چاہئے مجھ سے ہدایات لے کر اور بڑی تیزی کے ساتھ اتنا نمایاں خدمت کا کام کرنا چاہئے کہ دشمن کی زبان سے اسکی پکار ہم سننے لگیں۔دشمن کے قلم سے ان واقعات کو پڑھنے لگیں اور اس کی گونج سارے بھارت میں سنائی دینے لگے۔اس شدت کے ساتھ اس تحریک کے خلاف جماعت احمدیہ نے انشاء اللہ تعالیٰ