ناموسِ رسالت ؐ پر حملوں کا دفاع — Page 230
230 کل عالم کا مذہب ہے؟ اگر کل عالم کا مذہب ہے تو اس کا فتوی یکساں ہر ملک میں برابر صادق آنا چاہئے اور برابر چلنا چاہئے۔وہ مسلمان جو غیر مسلم حکومتوں میں بستے ہیں ان کا کوئی حق نہیں کہ اسلام کی ایک تعلیم کو سچا سمجھتے ہوئے اپنی جان بچانے کی خاطر اس تعلیم سے وہاں روگردانی کریں جہاں ان کو طاقت نہیں ہے کہ وہ اس تعلیم پر عمل کر سکیں۔ہتک رسول کی کسی سزا کا قرآن میں ذکر نہیں ہتک رسول کی سزا موت قرار دینے سے متعلق بعض علماء کہتے ہیں کہ یہ تعلیم خاص آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کی عصمت کی حفاظت کے لئے جاری کی گئی ہے اور کوئی دوسرا نبی اس میں شریک نہیں ہے حالانکہ قرآن کریم اس مضمون کو بالکل جھٹلاتا ہے۔بار بار سب نبیوں کے حوالے سے بہتک اور گستاخی کے نمونے پیش کرتا ہے اور آنحضرت سے بھی یہی سلوک دکھلاتا ہے اور یہ تعلیم دیتا ہے کہ صبر کر اور ان لوگوں سے اعراض کر اور اللہ ان سے نپٹنے والا ہے۔پس جو یہ عقیدہ رکھتے ہیں کہ گستاخی رسول کی سزا قرآن کریم نے اور صرف قرآن کریم نے دوسرے مذاہب کے برعکس یہ تجویز کی ہے کہ ایسے شخص کو مہلت بھی نہ دی جائے۔اس کی تو بہ بھی قبول نہ کی جائے۔اس کا خون تم پر مباح ہوگا۔ہر مسلمان کو چاہئے کہ اس پر چڑھ دوڑے اور اسے قتل کر دے۔اگر یہ علیم تمام دنیا سے تعلق رکھتی ہے تو ہر ملک میں تمہارا بھی فرض ہے کہ اس تعلیم کی حفاظت میں اپنی جانیں قربان کردو اور ہر دشمن پر چڑھ دوڑو اور کفر کے نام پر قتل کا بازار گرم کر دو مگر تم جانتے ہو اور خوب جانتے ہو اگر ایسی گستاخی کرو گے یعنی قرآن اور اسلام اور حدیث اور نبی کی گستاخی کرو گے اور اپنی تعلیمات اس پاک مذہب کی طرف منسوب کرو گے تو تمہارے خون کا بازار گرم ہو گا۔تم صفحہ ہستی سے نابود کر دیئے جاؤ گے۔تمہیں طاقت نہیں ہے کہ تم اس بات پر عمل کر کے دکھلا ؤ جس بات کا تم دعوی کرتے ہو۔گستاخی کا کیا مطلب ہے؟ پھر گستاخی کا کیا مطلب ہے؟ کیا آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کو جھوٹا یقین کرنا گستاخی ہے کہ نہیں؟ کیا یہودی حضرت محمد مصطفی صلی اللہ علیہ وسلم کو سچا مانتے ہیں؟ ان کا مذہب ان کو مجبور کرتا ہے یہ کہنے پر کہ آنحضرت مفتری ہیں (نعوذ باللہ )۔جیسا کہ قرآن بتاتا ہے کہ اس زمانہ میں یہود کا بھی یہی دعوی تھا اور یہی مسلک تھا۔کیا عیسائی حضرت اقدس محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو سچا جانتے ہیں؟ اگر نہیں اور تم جانتے ہو کہ نہیں تو کیا یہ گستاخی رسول نہیں کہ عیسائی آنحضور کو مفتری قرار دیتے ہیں۔کیا ہندو آپ صلی اللہ علیہ وسلم کو سچا جانتے ہیں؟ کیا دنیا کے دیگر مذاہب والے آپ کو سچا جانتے ہیں؟ اگر وہ سچا جانتے تو آپ کی صداقت کا اقرار کرتے۔پس ان لوگوں کے متعلق آپ کا کیا فتویٰ ہے؟ کیا آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کو جھوٹا کہنے والا گستاخ رسول ہے یا نہیں؟ کسی کو جھوٹا کہنا بہت بڑی گستاخی ہے اور تم جانتے ہو کہ تمام غیر مسلم اقوام حضرت محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو مفتری اور جھوٹا قرار دیتے ہیں اور تمہارا کوئی بس، کوئی پیش نہیں جاتی۔اس لئے کہ تمہارا دین اسلام کا دین نہیں۔یہ دین دین فطرت نہیں ہے۔دین فطرت وہی ہے جو