ناموسِ رسالت ؐ پر حملوں کا دفاع

Page 191 of 516

ناموسِ رسالت ؐ پر حملوں کا دفاع — Page 191

191 جسموں کا قیمہ بنا دیا جاتا ہے تو ہم اُس کے لئے بھی تیار ہیں اور دُنیا کو ایک نہایت بھیا نک ہلاکت سے بچانے کی خاطر ہم اپنے پر ہر قسم کا دُکھ اور ظلم سہنے کے لئے تیار ہیں۔" جماعت احمدیہ کے ذریعہ عظمت رسول کو قائم کرنا ہے خطبات ناصر جلد 5 صفحہ 424-425) حضرت خلیفہ اصسیح الثالث رحمہ اللہ خطبہ جمعہ 15 مارچ 1968 ء میں فرماتے ہیں:۔" اس زمانہ میں جبکہ ایک نہایت ہی اہم اور مقدس فریضہ ہمارے ذمہ لگایا گیا ہے اور وہ اسلام کو تمام ادیان پر غالب کرنا اور اللہ تعالیٰ کی محبت ہر انسانی دل میں پیدا کرنا اور محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی عظمت کو قائم کرنا ہے اور اللہ تعالیٰ نے آسمانوں پر یہ فیصلہ کیا ہے کہ جماعت احمدیہ کے ذریعہ وہ اسلام کو تمام دنیا پر غالب کرے گا انشاء اللہ۔یہ اس کی تقدیر ہے جو ہمارے ذریعہ یا ایک اور ایسی احمدی قوم کے ذریعہ سے جو ہم سے زیادہ اپنے اللہ کی آواز پر لبیک کہنے والی ہو پورا کرے گا" اللہ نے احمدیت کے ذریعہ اسلام کے عالمگیر غلبہ کا فیصلہ کر رکھا ہے حضرت خلیفہ اسیح الثالث رحمہ اللہ خطبہ جمعہ 4 مئی 1973ء میں فرماتے ہیں:۔( خطبات ناصر جلد 2 صفحہ 78 ) "خدا نے احمدیت کے ذریعہ اسلام کے عالمگیر غلبہ کا فیصلہ فرمایا ہے۔آسمانوں پر خدا کا یہ فیصلہ ہے اور زمین پر جاری ہو چکا ہے۔جماعت احمدیہ کے ذریعہ خدا تعالیٰ کی توحید اور حضرت محمد مصطفے صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کا پیار ساری دنیا پر غالب آئے گا۔خدا تعالیٰ کے پیار کے جلوے جس طرح ہم دیکھتے ہیں اسی طرح دنیا کے تمام ممالک اور اقوام بھی دیکھیں گی۔خدا تعالیٰ نے یہ ارادہ کیا ہے یہ تو ضرور پورا ہوگا البتہ جماعت احمدیہ کو قربانیاں دینی پڑیں گی۔بعض افراد کو شاید جان کی قربانی دینی پڑے، بعض کو مال کی قربانی دینی پڑے یہ تو ضرور ہوگا لیکن جس مقصد کے لئے جماعت کو پیدا کیا گیا ہے اس مقصد میں انشاء اللہ نا کامی نہیں ہوگی۔" (خطبات ناصر جلد 5 صفحہ 138 ) اسلام کی عزت بچانے کے لئے قرآن کی تلاوت کثرت سے کریں حضرت خلیفہ اسیح الثالث رحمہ اللہ خطبہ جمعہ 26 جون 1981ء میں فرماتے ہیں:۔أنْزِلَ فِيهِ القُرآن اس طرف اشارہ کر رہی ہے کہ قرآن کریم کی کثرت سے تلاوت اس مہینے میں کی جائے۔نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی بھی یہی سنت تھی اور جیسا کہ میں نے بتایا حضرت جبرائیل علیہ السلام ماہ رمضان میں دور کیا کرتے تھے حضرت نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ۔سیدنا حضرت اقدس علیہ السلام فرماتے ہیں:۔اس وقت اسلام کی عزت بچانے کے لئے اور بطلان کا استیصال کرنے کے لئے صرف یہی کتاب پڑھنے کے قابل ہے۔" اس واسطے میں کہتا ہوں جماعت کو کہ آپ کثرت سے قرآن کریم پڑھیں خصوصاً رمضان کے مہینے میں بہت