ناموسِ رسالت ؐ پر حملوں کا دفاع — Page 170
170 بخش۔پاؤں میں کبھی لغزش نہ آئے اور وہ جو تیرے اور تیرےمحمد صلی اللہ علیہ وسلم کے منکر اور مخالف اور تیری تو حید کے خلاف اور محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی عظمت کے خلاف منصوبے باندھنے والے اور سازشیں کرنے والے ہیں ان کے مقابلہ میں خود ہماری مدد کو آتا کہ تیری توحید قائم ہو اورمحمد صلی اللہ علیہ وسلم کی محبت اور عظمت کو انسان کا دل تسلیم کرنے لگے اور وہ آپ کی برکات اور فیوض سے حصہ لے۔۔۔۔اللہ تعالیٰ نے فرمایا کہ جب تم میری شریعت پر عمل کرو گے اور منکر سے بچو گے۔جب تم میری بتائی ہوئی تعلیم کی دنیا میں اشاعت کرو گے۔جب وہ دنیا جو نفس پرستی اور عیش پرستی میں محو ہے ان کو ان کی برائیوں سے روکو گے تو یقینا وہ تمہارے خلاف ہر قسم کے منصوبے کریں گے۔سازشیں کریں گے ان کے شر سے بچنے کیلئے مجھ سے دعا کرو۔أَفْرِغْ عَلَيْنَا صَبُرا کہ اے ہمارے رب ! ہم تیرے منہ کی خاطر تیرے حکم پر کار بند ہونے کی کوشش کرتے ہیں اور تیری ناراضگی کے خوف سے تیری بتائی ہوئی نواہی سے بچتے ہیں لیکن ہمیں یہ اندھی دنیا ستانے لگ جاتی ہے۔ہمیں دکھ دینے لگ جاتی ہے یہ نہیں چاہتی کہ تیرا بول بالا ہو۔تیری شریعت قائم ہو۔یہ اندھی دنیا نہیں چاہتی کہ اسلام کی جو مسرتیں ہیں وہ انہیں ملیں کیونکہ اس طرح انہیں دنیا کی مسرتیں اور لذتیں اور عیش چھوڑنے پڑتے ہیں۔ہم تجھ سے یہ التجا کرتے ہیں کہ اگر اس راہ میں مصائب آئیں جیسا کہ الہی جماعتوں پر آیا کرتے ہیں تو پھر ہمیں اپنے فضل سے یہ توفیق دینا کہ ہم ان مصائب کے مقابلہ میں صبر سے کام لیں اور ہمارے دل گھبرانہ جائیں اور ہم ان مصائب کے وقت ایسا نمونہ دکھا ئیں کہ دنیا پر ان کا اچھا اثر ہو اور دنیا یہ سمجھنے لگے کہ جب خدا کے اتنے کمزور بندے ہر قسم کے مصائب کو برداشت کر رہے ہیں تو ضرور کوئی بات ہے۔ان کی توجہ اس طرف پھرے کہ یہ تہی دست اور قوتوں سے خالی ہیں لیکن ایسا معلوم ہوتا ہے کہ ان کے پیچھے کوئی ایسی قوت اور طاقت ہے جس قوت اور طاقت کا انسان مقابلہ نہیں کر سکتا۔پس صبر کے ایک معنی ہیں دشمن کے منصوبوں اور سازشوں کا حوصلے اور جرات کے ساتھ مقابلہ کرنا۔اللہ تعالیٰ نے یہ فرمایا کہ یہ دعا کرتے رہا کرو کہ اے ہمارے رب ! أَفْرِغْ عَلَيْنَا صَبْرًا جو منصوبے اسلام کے خلاف باندھے جائیں، جو سازشیں محمدصلی اللہ علیہ وسلم کے خلاف کی جائیں تو ہمیں حوصلہ اور جرأت عطا کر کہ ہم ان کا مقابلہ کریں اور انہیں تیرے فضل سے ناکام بنادیں۔۔۔۔۔۔۔اے خدا! ایسا نہ ہو بلکہ ہمیں صبر کے ساتھ انتظار کرنے کی توفیق عطا کر اور ہمیں اس میں بھی کمال بخش تا ہم بے صبری کی مضرات سے بچنے والے ہوں اور صبر کے ساتھ تیرے وعدوں کا انتظار کرنے والے ہوں کیونکہ تو اپنے وعدوں کا سچا ہے تو نے آسمانوں پر یہ فیصلہ کیا کہ اسلام کو تمام دنیا میں غالب کرے گا اور محمدصلی اللہ علیہ وسلم کی محبت اور عظمت سب انسانوں کے دلوں میں بٹھائے گا۔اس آسمانی فیصلے کا اس دنیا میں اجراء تو ضرور ہوگا لیکن اپنے وقت پر ہوگا۔اس کیلئے ہمارے امتحان لئے جائیں گے اس کیلئے ہم سے مجاہدے طلب کئے جائیں گے۔اس کے لئے ہمیں مصائب میں سے گزرنا پڑے گا۔اس کیلئے ہمیں ان منصوبوں اور سازشوں کے خلاف تذا بیر کرنی پڑیں گی جو اسلام اور محمد صلی اللہ علیہ وسلم کے خلاف کی جارہی ہیں۔اے خدا تو ہمیں ہر حالت