ناموسِ رسالت ؐ پر حملوں کا دفاع

Page 104 of 516

ناموسِ رسالت ؐ پر حملوں کا دفاع — Page 104

104 چکی ہے اور اب دشمنان اسلام پر خدا تعالیٰ نے کامل حجت کر دی ہے۔ان پر یہ امر واضح کر دیا ہے کہ اسلام خدا تعالیٰ کا سچامذ ہب ،محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم خدا تعالیٰ کے بچے رسول اور حضرت مسیح موعود علیہ السلام خدا تعالیٰ کے بچے فرستادہ ہیں۔جھوٹے ہیں وہ لوگ جو اسلام کو جھوٹا کہتے ہیں۔کاذب ہیں وہ لوگ جو محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو کا ذب کہتے ہیں۔خدا نے اس عظیم الشان پیشگوئی کے ذریعہ اسلام اور رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی صداقت کا ایک زندہ ثبوت لوگوں کے سامنے پیش کر دیا ہے۔" الموعود از انوار العلوم جلد 17 صفحه 646) پھر فرمایا۔میں ساری دنیا کو چیلنج کرتا ہوں کہ اگر اس دنیا کے پردہ پر کوئی شخص ایسا ہے جو یہ دعویٰ کرتا ہے کہ خدا تعالیٰ کی طرف سے اسے قرآن سکھایا گیا ہے تو میں ہر وقت اس سے مقابلہ کرنے کے لئے تیار ہوں لیکن میں جانتا ہوں آج دنیا کے پردہ پر سوائے میرے اور کوئی شخص نہیں جسے خدا کی طرف سے قرآن کریم کا علم عطا فرمایا گیا ہو۔خدا نے مجھے علم قرآن بخشا ہے اور اس زمانہ میں اس نے قرآن سکھانے کے لئے مجھے دنیا کا استاد مقرر کیا ہے۔خدا نے مجھے اس غرض کے لئے کھڑا کیا ہے کہ میں محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم اور قرآن کریم کے نام کو دنیا کے کناروں تک پہنچاؤں اور اسلام کے مقابلہ میں دنیا کے تمام باطل ادیان کو ہمیشہ کی شکست دے دوں۔دنیا زور لگالے وہ اپنی تمام طاقتوں اور جمعیتوں کو اکٹھا کر لے۔عیسائی بادشاہ بھی اور ان کی حکومتیں بھی مل جائیں۔یورپ بھی اور امریکہ بھی اکٹھا ہو جائے۔دنیا کی تمام بڑی بڑی مالدار اور طاقت ور قو میں اکٹھی ہو جائیں اور وہ مجھے اس مقصد میں نا کام کرنے کے لئے متحد ہو جائیں پھر بھی میں خدا کی قسم کھا کر کہتا ہوں کہ وہ میرے مقابلہ میں ناکام رہیں گی اور خدا میری دعاؤں اور تدابیر کے سامنے ان کے تمام منصوبے اور مکروں اور فریبوں کو ملیا میٹ کر دے گا اور خدا میرے ذریعہ سے یا میرے شاگردوں اور اتباع کے ذریعہ سے اس پیشگوئی کی صداقت ثابت کرنے کے لئے رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے نام کے طفیل اور صدقے اسلام کی عزت کو قائم کرے گا اور اس وقت تک دنیا کو نہیں چھوڑے گا جب تک اسلام پھر اپنی پوری شان کے ساتھ دنیا میں قائم نہ ہو جائے اور جب تک محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو پھر دنیا کا زندہ نبی تسلیم نہ کر لیا جائے۔اے میرے دوستو! میں اپنے لئے کسی عزت کا خواہاں نہیں، نہ جب تک خدا تعالی مجھ پر ظاہر کرے کسی مزید عمر کا امیدوار۔ہاں خدا تعالیٰ کے فضل کا امیدوار ہوں اور میں کامل یقین رکھتا ہوں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم اور اسلام کی عزت کے قیام میں اور دوبارہ اسلام کو اپنے پاؤں پر کھڑا کرنے اور مسیحیت کے کچلنے میں میرے گزشتہ یا آئندہ کاموں کا انشاء اللہ بہت کچھ حصہ ہوگا اور وہ ایڑیاں جو شیطان کا سر کچلیں گی اور مسیحیت کا خاتمہ کریں گی ان میں سے ایک ایڑی میری بھی ہوگی۔انشاء اللہ تعالی۔میں اس سچائی کو نہایت کھلے طور پر ساری دنیا کے سامنے پیش کرتا ہوں۔یہ آواز وہ ہے جو زمین و آسمان کے خدا کی آواز ہے۔یہ مشیت وہ ہے جو زمین و آسمان کے خدا کی مشیت ہے۔یہ سچائی نہیں ملے گی نہیں ملے گی اور نہیں ملے گی۔اسلام دنیا پر غالب آکر رہے گا۔مسیحیت دنیا میں مغلوب ہو کر رہے