صحیح بخاری (جلد سیز دھم)

Page 423 of 611

صحیح بخاری (جلد سیز دھم) — Page 423

صحیح البخاری جلد ۱۳ ۴۲۳ ۷۲ - كتاب الذبائح والصيد (جانور) اور جسے (کسی) درندہ نے کھا لیا ہو، سوائے اس کے جسے (مرنے سے پہلے ) تم نے ذبح کر لیا ہو، اور جس (جانور) کو کسی بت کے تھان پر ذبح کیا گیا ہو۔ حرام کیا گیا ہے اور تیروں کے ذریعہ سے حصہ معلوم کرنا (بھی) ایسا کام کرنا نا فرمانی ( میں داخل ) ہے۔ جو لوگ کافر ہیں وہ آج تمہارے دین کو نقصان پہنچانے) سے ناامید ہو گئے ہیں۔ اس لئے تم ان سے نہ ڈرو اور مجھ سے ڈرو۔ وو مینہ کے متعلق لغت میں لکھا ہے: الْمَيْتَةُ مُؤَنَّثُ الْمَيْتِ، وَالْمَيْتَةُ مَالَمْ تَلْحَقْهُ الذَّكَاةُ، وَالْحَيَوَانُ الَّذِي يَمُوتُ حَتَّفَ الْفِهِ (اقرب الموارد-موت) مَيْتَةُ سے مراد ہر ایسی چیز ہے جو بغیر کسی بیرونی سبب کے مرے اور اُسے ذبح نہ کیا جائے۔ مَيْتَةٌ مَیت کا مونث ہے۔ اور شریعت اسلام کے نزدیک اُسے بھی مر دار ہی کہتے ہیں جو ذبح نہ ہو خواہ ایسا جانور خود بخود مر جائے یا کوئی دوسرا اُسے مار دے۔ حضرت مصلح موعود رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں: یہ امر یاد رکھنا چاہیے کہ شریعت اسلامیہ میں جن اشیاء کے کھانے سے منع کیا گیا ہے۔ وہ دو قسم کی ہیں۔ اول حرام دوم ممنوع - لغة تو حرام کا لفظ دونوں قسموں پر حاوی ہے لیکن قرآن کریم نے اس آیت میں صرف چار چیزوں کو حرام قرار دیا ہے یعنی مردار ، خون، سور کا گوشت اور وہ تمام چیزیں جنہیں اللہ تعالیٰ کے سوا کسی اور کے نام سے نامزد کر دیا گیا ہو ان کے سوا بھی شریعت میں بعض اور چیزوں کے استعمال سے روکا گیا ہے۔ لیکن وہ چیزیں اشیاء ممنوعہ کی فہرست میں تو آئیں گی۔ قرآنی اصطلاح کے مطابق حرام نہیں ہوں گی۔ جیسے حضرت ابن عباس سے روایت ہے کہ نھی عن كُلِّ ذِي نَابِ مِنَ السَّبَاعِ وَعَنْ كُلِّ ذِي مخلب من الطير ، یعنی آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے ہر کچلیوں والے درندے اور پنجوں والے پرندے کو کھانا ممنوع قرار دیا ہے۔ اسی طرح ایک حدیث میں آتا ہے کہ تعلی کرج حُومِ الْحُمُرِ الْإِنْسِيَّةِ یعنی رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے پالتو گدھوں کا گوشت کھانے سے منع فرمایا ہے۔ کے یہ احکام اس آیت یا دوسری آیات کے مضمون کے مخالف نہیں ہیں۔ کیونکہ جس طرح اوامر کئی قسم کے ہیں بعض فرض ہیں بعض واجب ہیں اور بعض سنت ہیں۔ اسی طرح نہی بھی کئی اقسام کی ہے۔ ایک نہی محترمہ ہے اور ایک نہی مانعہ ہے اور ایک نہی تنزیہی ہے۔ پس حرام چار اشیاء ہیں، باقی ممنوع ہیں اور ان سے بھی زیادہ وہ ہیں جن کے متعلق نہی تنزیہی ہے کہ (مسلم، كتاب الصيد والذبائح، باب تحريم أكل كُلَّ ذِي نَابٍ مِنَ السَّبَاعِ وَكُلَّ ذِي خَلَبٍ مِنَ الطير ) (مسلم، كتاب الصيد والذبائح، بَابُ تَحْرِيمِ أَكُلِ لَحْمِ الْحُمُرِ الْإِنْسِيَّةِ)