حضرت امام محمد بن اسماعیل بخاریؒ کے مرتب کردہ مجموعہ احادیث کو قرآن کریم کے بعد صحیح ترین کتاب مانا جاتا ہے۔ سولہ سال کی محنت شاقہ اور خاص تائید الٰہی سے مکمل ہونے والی اس کتاب میں اقوال و افعال رسولﷺ کی انسانی حد تک درست ترین معلومات جمع ہیں۔ اس مایہ ناز مجموعہ کے اردو ترجمہ اور شرح کا غیر معمولی کام حضرت سید ولی اللہ زین العابدین شاہ صاحب رضی اللہ عنہ نے حضرت مصلح موعودرضی اللہ عنہ کی ہدائیت اور رہنمائی میں 1926ء میں شروع کیا لیکن آپؓ خلافت کے سلطان نصیر بن کر اپنی ساری زندگی طرح طرح کی جماعتی مہمات میں بھی دن رات مصروف کار رہے اور ساتھ سات...
more