صحیح بخاری (جلد سیز دھم) — Page 409
صحیح البخاری جلد ۱۳ ۴۰۹ ٧٠- كتاب الأطعمة لباس کی زینت کے بر ملا اظہار سے منع فرمایا گیا ہے۔نیز غیر محرم مردو عورت کا ایک دوسرے کے ساتھ خلوت میں اکیلے ملاقات کرنا ناجائز قرار دے دیا گیا ہے اور اگر ٹھنڈے دل سے غور کیا جائے تو یہ وہ قیود ہیں جو ایک طرف تو عورت کی صحت اور اس کی علمی ترقی اور قومی اور ملکی کاموں میں اس کے حصہ لینے اور دوسرے معاملات میں اس کی جائز آزادی میں کوئی روک نہیں بنتیں اور دوسری طرف غیر محرم مرد و عورت کے بالکل آزادانہ اور بے حجابانہ میل جول سے جو خلاف اخلاق اور مضرت رساں نتائج پیدا ہو سکتے ہیں اور جو بے پر دملکوں میں عموم پید اہوتے رہتے ہیں ان کا ان قیود سے سد باب ہو جاتا ہے۔(سیرت خاتم النبیین صلی الم صفحہ ۶۱۶،۶۱۵) 000