صحیح بخاری (جلد سیز دھم)

Page 378 of 611

صحیح بخاری (جلد سیز دھم) — Page 378

صحیح البخاری جلد ۱۳ ۳۷۸ ٧٠ - كتاب الأطعمة مَوْلًى لَهُ خَيَّاطًا فَأُتِيَ بِدُبَّاءٍ فَجَعَلَ کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم اپنے ایک آزاد کردہ يَأْكُلُهُ فَلَمْ أَزَلْ أُحِبُّهُ مُنْذُ رَأَيْتُ غلام کے پاس آئے جو درزی تھا آپ کے سامنے رَسُوْلَ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ کرد ولایا گیا۔ آپؐ اس کو کھانے لگے۔ جب سے يَأْكُلُهُ۔ میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو کدو کھاتے دیکھا میں بھی اس کو ہمیشہ ہی پسند کرتا رہا ہوں۔ أطرافه : ۲۰۹۲ ، ۵۳۷۹، ٥٤۲۰، ٥٤٣٥، ٥٤٣٦، ٥٤٣٧، ٥٤٣٩۔ تشریح: الدباء: کرو۔ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کا ہر قول اور فعل اپنے اندر بے شمار حکمتیں اور ان گنت فوائد اور دقیق معارف رکھتا ہے۔ آپ کا کوئی قول یا فعل جو بادی النظر میں عام اور معمولی سا دکھائی دے وہ بھی اپنے اندر معانی کا جہاں سموئے ہوئے ہوتا ہے۔ مثلاً آپ نے کدو تناول فرمایا اور اسے استعمال کرنے کا ارشاد فرمایا۔ امام طبرانی حضرت وائلہ بن استقع سے روایت کرتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: عَلَيْكُمْ بِالْقَرْعِ فَإِنَّهُ يَزِيدُ فِي السَّمَاغِ کدو کو لازم رکھو کیونکہ یہ دماغ کو تقویت دیتا ہے۔ فوائد شافعی میں حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ان سے فرمایا: يَا عَائِشَةُ إِذَا طَبَخْتِ فَأَكْثِرِی فِيهِ الدُّبَاءِ فَإِنَّهُ يَهُدُّ قَلْبَ الْحَرِينِ " اے عائشہ جب ہنڈیا پکاؤ تو اس میں کدو زیادہ ڈالو کیونکہ یہ غمزدہ دل کو تقویت دیتا ہے۔ عطاء سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: عَلَيْكُمْ بِالْقَرْعِ فَإِنَّهُ يَزِيدُ فِي الْعَقْلِ وَيُكَبِّرُ الدماغ سے کدو کو لازم رکھو کیونکہ یہ عقل میں اضافہ کرتا ہے اور دماغ کو بڑھاتا ہے۔ حضرت مصلح موعود رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں: ” اس میں کوئی شبہ نہیں کہ بعض باتیں چھوٹی ہوتی ہیں مگر کئی چھوٹی باتیں نتائج کے لحاظ سے بہت اہم ہوتی ہیں۔ اب سیکتنی چھوٹی بات ہے جو حدیثوں میں آتی ہے کہ رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے لئے ایک دفعہ کدو پکا تو آپ نے شوق سے شوربہ میں سے کدو کے ٹکڑے نکال نکال کر کھانے شروع کر دیئے یہاں تک کہ شور بہ میں کدو کا کوئی ٹکڑا نہ رہا اور آپ نے فرمایا کدو بڑی اعلیٰ چیز ہے۔ اب بظاہر یہ کتنی چھوٹی سی بات ہے۔ مگر اس چھوٹی سی بات سے اسلام کو کتنا بڑا فائدہ پہنچا۔ (مصری صاحب کے خلافت سے انحراف کے متعلق تقریر ، انوار العلوم جلد ۱۴ صفحه ۵۵۲ ۵۵۳۰) ا (المعجم الكبير للطبراني، باب الواؤ، ما اسند واثلة مكحول الشاهي، جزء ۲۲ صفحه (۱۳) (كتاب الفوائد لأبي بكر الشافعي، باب فِي أَكل النَّبِي القَرْعَ، روایت نمبر ۹۵۶ جزء دوم صفحه ۷۰۱) (شعب الإيمان، باب ۳۹ فى المطاعم والمشارب، أكل اللحم، روایت نمبر ۵۵۴۷، جزء ۸ صفحه ۹۷)