صحیح بخاری (جلد سیز دھم) — Page 37
صحیح البخاری جلد ۱۳ ۳۷ ۶۷ - كتاب النكاح رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُمَا عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى الله نے کہا: میں نے ابو عثمان نہدی سے سنا۔انہوں نے عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ مَا تَرَكْتُ بَعْدِي حضرت اسامہ بن زید رضی اللہ عنہما سے ، حضرت فِتْنَةٌ أَضَرَّ عَلَى الرِّجَالِ مِنَ النِّسَاءِ اسامہ نے نبی صلی اللہ علیہ وسلم سے روایت کی۔آپ نے فرمایا: مردوں کو نقصان دینے والا کوئی فتنہ عورتوں سے بڑھ کر میں نے اپنے بعد نہ چھوڑا۔تشریح : مَايُتَقَى مِنْ شُومِ الْمَرأَة: یعنی عورت کی نحوست سے بچتا۔زیر باب روایات میں گھوڑے، عورت اور مکان کی نحوست کے بارہ میں ذکر ہے۔حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا سے اس بارہ میں پوچھا گیا تو انہوں نے سخت ناراضگی کا اظہار کیا اور بتایا کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ایسا نہیں فرمایا تھا۔مَا قَالَهُ وَإِنَّمَا قَالَ إِنَّ أَهْلَ الْجَاهِلِيَّةِ كَانُوا يَتَطيرُونَ مِن ذَلِكَ۔یعنی نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے یہ نہیں کہا بلکہ فرمایا کہ زمانہ جاہلیت کے لوگ مذکورہ بالا چیزوں سے بُرا شگون لیتے تھے اور ایک دوسری روایت میں ہے کہ حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا نے دریافت کرنے پر کہا کہ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے تو یہ فرمایا تھا: قَاتَلَ اللَّهُ الْيَهُودَ يَقُولُونَ إِنَّ الثوم في ثلاثة - سے یعنی کہ یہود ہلاک ہوں وہ کہتے ہیں کہ تین چیزوں میں نحوست ہے۔قَالَ مَا تَرَكْتُ بَعْدِى فِتْنَةٌ أَضَرَ عَلَى الرِّجَالِ مِنَ النِّسَاءِ : آپ نے فرمایا مردوں کو نقصان دینے والا کوئی فتنہ عورتوں سے بڑھ کر میں نے اپنے بعد نہیں چھوڑا۔آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کا یہ انتباہ آج کے زمانہ میں اپنی ہولناکیوں اور تباہ کاریوں کے ساتھ انٹرنیٹ، سوشل میڈیا اور مواصلات کے جدید ذرائع میں ایک سیلاب کی صورت میں بہہ رہا ہے اور کوئی طبقہ انسانی اس سے محفوظ نہیں۔مرد، عورتیں، بچے، بوڑھے ، جو ان اس دجالی دھواں کے تعفن سے مسموم ہو رہے ہیں سوائے ان کے جو الا مَنْ رَّحِمَ رَبُّكَ (هود:۱۲۰) کے حصن حصین میں آجائیں جن کے متعلق اللہ تعالیٰ نے شیطان کو روز اول سے یہ چیلنج کر دیا تھا: إِنَّ عِبَادِى لَيْسَ لَكَ عَلَيْهِمْ سُلْطَنَّ ( الحجر : ۴۳) پس شہوت اور بے حیائی کے اس طوفان سے آج وہی محفوظ ہیں جو اس زمانہ کے نوح کی کشتی میں سوار ہو کر اس کی تعلیم پر عمل کرتے ہوئے إِنِّي أُحافظ كُلَّ مَن فِي النَّارِ ( تذكره، صفحه ۳۴۸) کے حصن حصین میں پناہ لیتے ہیں۔ا (مسند احمد بن حنبل، حدیث السيدة عائشة، جزء ۶ صفحه ۲۴۰) (مسند ابی داود الطیالسی، مسند عائشة رضى الله عنها، الأفراد عن عائشة، جزء۳ صفحه ۱۲۴) ترجمه حضرت خلیفة المسیح الرابع سوائے اس کے جس پر تیرا رب رحم کرے۔“ ترجمه حضرت خلیفة المسیح الرابع: "یقیناً (جو) میرے بندے (ہیں) ان پر مجھے کوئی غلبہ نصیب نہ ہو گا۔“ یعنی میں اس کی حفاظت کروں گا جو اس گھر میں ہے۔