صحیح بخاری (جلد سیز دھم) — Page 250
صحیح البخاری جلد ۱۳ ۲۵۰ ۶۸ - کتاب الطلاق ٥٣٠٠ : حَدَّثَنَا قُتَيْبَةُ حَدَّثَنَا لَيْتْ ۵۳۰۰: قتیبہ بن سعید) نے ہم سے بیان کیا کہ عَنْ يَحْيَى بْنِ سَعِيدٍ الْأَنْصَارِي أَنَّهُ لیث نے ہمیں بتایا۔انہوں نے یحی بن سعید سَمِعَ أَنَسَ بْنَ مَالِكِ يَقُوْلُ قَالَ انصاری سے ، یحی نے حضرت انس بن مالک سے رَسُوْلُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أَلَا سنا۔وہ کہتے تھے: رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے أُخْبِرُكُمْ بِخَيْرِ دُوْرِ الْأَنْصَارِ قَالُوا فرمایا: کیا میں تمہیں انصار کے گھرانوں میں سے بَلَى يَا رَسُوْلَ اللهِ قَالَ بَنُو النَّجَّارِ بہتر گھرانہ نہ بتاؤں؟ صحابہ نے کہا: کیوں نہیں ثُمَّ الَّذِيْنَ يَلُوْنَهُمْ بَنُو عَبْدِ الْأَشْهَلَ يا رسول اللہ ! ضرور بتائیں۔فرمایا: بنو نجار، پھر جو اُن سے قریب رہتے ہیں یعنی بنو عبد الاشہل، پھر جو اُن کے قریب یعنی بنو حارث بن خزرج ، پھر وہ جو اُن کے قریب ہیں یعنی بنو ساعدہ۔پھر آپ نے اپنے ہاتھ سے اشارہ کر کے بتایا اور اپنی انگلیوں ثُمَّ بَسَطَهُنَّ كَالرَّامِي بِيَدِهِ ثُمَّ قَالَ کو اکٹھا کر لیا پھر اُن کو کھولا جیسے پھینکنے والا اپنے وَفِي كُلِّ دُوْرِ الْأَنْصَارِ خَيْرٌ۔ہاتھ کو کھولتا ہے۔پھر فرمایا: انصار کے سارے گھرانوں میں بھلائی ہے۔ثُمَّ الَّذِيْنَ يَلُوْنَهُمْ بَنُو الْحَارِثِ بْنِ الْخَزْرَجِ ثُمَّ الَّذِيْنَ يَلُوْنَهُمْ بَنُو سَاعِدَةَ۔ثُمَّ قَالَ بِيَدِهِ فَقَبَضَ أَصَابِعَهُ ٥٣٠١: حَدَّثَنَا عَلِيُّ بْنُ عَبْدِ اللهِ :۵۳۰۱ علی بن عبد اللہ نے ہم سے بیان کیا کہ حَدَّثَنَا سُفْيَانُ قَالَ أَبُو حَازِمٍ سَمِعْتُهُ سفیان بن عیینہ) نے ہمیں بتایا۔ابو حازم (سلمہ مِنْ سَهْلِ بْنِ سَعْدِ السَّاعِدِيّ بن دینار) نے کہا: میں نے حضرت سہل بن سعد صَاحِبِ رَسُوْلِ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ ساعدی سے جو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے صحابی وَسَلَّمَ يَقُوْلُ قَالَ رَسُوْلُ اللهِ صَلَّى تھے ، یہ سنا۔وہ کہتے تھے: رسول اللہ صلی اللہ اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ بُعِثْتُ أَنَا وَالسَّاعَةَ علیہ وسلم نے فرمایا: میں اور وہ گھڑی یوں مبعوث كَهَذِهِ مِنْ هَذِهِ أَوْ كَهَاتَيْنِ وَقَرَنَ ہوئے ہیں جیسے یہ انگلی اس انگلی سے۔یا (فرمایا:) ان دو انگلیوں کی طرح۔اور آپ نے شہادت کی انگلی اور در میانی انگلی کو ملا دیا۔بَيْنَ السَّبَّابَةِ وَالْوُسْطَى۔أطرافه: ٤٩٣٦ ٦٥٠٣۔