خطابات مریم (جلد دوم) — Page 944
خطابات مریم 944 زریں نصائح اختتامی خطاب سالانہ اجتماع لجنہ اماءاللہ ربوہ منعقدہ 30 ستمبر 1987ء آپ نے لجنہ اماءاللہ کے اجتماع پر خوشی کا اظہار فرمایا نیز آپ نے عورتوں کو نصیحت کرتے ہوئے فرمایا کہ آپ میں یہ جذبہ ہونا چاہئے کہ علم سے اپنی جھولیاں جتنی بھر سکتی ہیں بھر لیں ماؤں کو بچوں کو اپنے کنٹرول میں رکھنا چاہئے ان کو بجائے ادھر اُدھر پھرنے کے نظم و ضبط سکھائیں تا کہ اجتماعات کا میاب ہوں۔ربوہ مرکز ہے جو ذمہ داریاں آپ پر ہیں ان سے غافل نہیں رہنا چاہئے اس لئے اجتماع کومیلہ نہ بنائیں بلکہ وقت سے پورا فائدہ اُٹھا ئیں نہ صرف خود سیکھیں بلکہ بچوں کو بھی ساتھ رکھیں تا کہ ان کے کانوں میں ابھی سے نیکی اور تقویٰ کی باتیں پڑیں پھر آپ نے صفائی کی طرف توجہ دلاتے ہوئے فرمایا کہ پوری صفائی کا خیال رکھنا چاہئے۔ہر احمدی عورت کا فرض ہے کہ گھروں کو صاف رکھیں اور اجتماعی طور پر خیال رکھیں کہ اجتماع وغیرہ میں صفائی رہے۔آپ نے پردہ کی جانب توجہ مبذول کرواتے وقت فرمایا کہ مرکز میں رہتے ہوئے صحیح پردہ کر نار بوہ کی بچیوں کا فرض ہے دوسروں کی نقل نہ کریں اپنی ذمہ داری سمجھیں۔صحیح نمونہ پردہ کا پیش کریں خدا نے آپ کو قیادت کے لئے بنایا ہے۔ہم میں کمزوریاں نہیں ہونی چاہئے۔(مصباح ستمبر 1988ء)