خطابات مریم (جلد دوم)

by Other Authors

Page 945 of 988

خطابات مریم (جلد دوم) — Page 945

خطابات مریم 945 زریں نصائح دوره فاروق آباد مورخہ 7 جنوری 1988ء) تشہد، تعوذ اور سورۃ فاتحہ کی تلاوت کے بعد آپ نے فرمایا ہمارے اوپر عام طور پر یہ الزام لگایا جاتا ہے کہ ہم نعوذ باللہ آنحضور صلی اللہ علیہ وسلم کو وہ درجہ نہیں دیتے جو حضرت مسیح موعود کو دیتے ہیں یہ الزام بالکل بے بنیاد ہے کیونکہ حضرت مسیح موعود علیہ السلام کی تحریرات کا ایک ایک لفظ عشق رسول صلی اللہ علیہ وسلم میں ڈوبا ہوا ہے اور آپ فرماتے ہیں کہ اگر میں آپ کی غلامی کا دعویٰ نہ کرتا اور آپ کی محبت کا دم نہ بھرتا تو میں کبھی یہ مقام حاصل نہ کر سکتا۔حضرت مسیح موعود نے خود فرمایا ہے کہ بعد از خدا بعشق محمد متخمرم گر کفر این بود بخدا سخت کافرم حضرت سیدہ صدر صاحبہ نے فرمایا کہ سیرت کے جلسے کر لینا ہی کافی نہیں بلکہ اصل مقصد اُسوہ رسول پر عمل کرنا ہے۔پھر آپ نے درود شریف کی برکت اور فضلیت بیان فرماتے ہوئے اس کا ورد کرنے کی طرف توجہ دلائی بعد ازاں قرآن کریم ناظرہ صحت تلفظ کے ساتھ پڑھنے اور اس کا ترجمہ سیکھنے کی تلقین فرمائی۔حقوق اللہ اور حقوق العباد کی اہمیت واضح فرمائی۔(از سالانہ رپورٹ لجنہ مرکز یہ 1988ء)