خطابات مریم (جلد دوم) — Page 943
خطابات مریم 943 زریں نصائح افتتاح چھٹی آل پاکستان لجنہ تھلیٹکس وٹورنامنٹ منعقدہ 14-15 فروری 1987ء آپ نے تشہد، تعوذ اور تسمیہ کے بعد لجنہ کے چھٹے سالا نہ ٹورنامنٹ کا افتتاح ان الفاظ سے فرمایا :۔میں خدا تعالیٰ کے پاک نام کے ساتھ جو بڑا مہربان اور بار بار رحم کرنے والا ہے لجنہ کے چھٹے آل پاکستان ٹورنا منٹ کا افتتاح کرتی ہوں۔افتتاح کے بعد آپ نے اپنے خطاب میں فرمایا کہ 1981ء میں حضرت خلیفتہ المسیح الثالث رحمہ اللہ نے شعبہ صحت جسمانی کا آغاز فرمایا تھا۔ماسوائے ایک سال کے لجنہ کے ٹورنامنٹ باقاعدگی سے منعقد ہو رہے ہیں۔بچیاں ذوق و شوق سے حصہ لے رہی ہیں۔آئندہ سوچ رہے ہیں کہ نہ صرف ربوہ میں بلکہ سب جگہوں پر یہ ٹورنا منٹ منعقد کئے جائیں۔خدا کرے کہ یہ ٹورنا منٹ کا میاب ہو۔آپ نے مزید فرمایا کہ نماز میں اطاعت اور منظم رہنے کا سبق ہے جسمانی اور روحانی نظام ساتھ ساتھ چلتے ہیں۔صحت کو ٹھیک رکھنے کے لئے ورزش اور کھیلوں کا جاری رہنا ضروری ہے لجنہ کوشش کر رہی ہے کہ دیگر شعبہ جات کے ساتھ ساتھ یہ شعبہ بھی مزید ترقی کرے۔آمین (سالانہ رپورٹ لجنہ اماءاللہ مرکزیہ )