خطابات مریم (جلد دوم) — Page 905
خطابات مریم 905 زریں نصائح صدر صاحبہ لجنہ اماءاللہ مرکزیہ کا دورہ گجرات لجنہ اماء اللہ ضلع گجرات کی شدید خواہش کے پیش نظر محترمہ صدر صاحبہ لجنہ اماءاللہ مرکزیہ 16-15 نومبر کو ضلع گجرات کے دورہ پر تشریف لے گئیں۔تلاوت اور عہد دہرانے کے بعد آپ کی خدمت میں سپاسنامہ پیش کیا گیا۔اس کے بعد محترمہ صدر صاحبہ لجنہ اماءاللہ مرکزیہ نے خطاب فرمایا۔آپ نے تربیت کے مختلف پہلوؤں پر روشنی ڈالی اور ممبرات کو قیمتی نصائح سے نوازا۔آپ نے فرمایا ہر احمدی عورت کو اپنا مقام پہچاننا چاہئے اپنے علم کو بڑھاکر تبلیغی جہاد میں حصہ لینا چاہئے اس سال سید نا حضرت خلیفہ امسیح الرابع ایدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیر نے تحریک جدید دفتر سوم کی ذمہ داری لجنہ اماءاللہ پر ڈالی ہے ہر احمدی عورت کو اس ذمہ داری کو بڑے اچھے طریق سے ادا کرنا چاہئے آپ نے اس بات پر خوشنودی کا اظہار کیا کہ بہنوں نے جلسہ کی کارروائی کو نہایت خاموشی سے سنا اور جلسہ سالانہ کے موقع پر بہنوں کو اسی طرح خاموشی سے تقریر کو سننا چاہئے جو بڑی محنت سے تیار کی جاتی ہے۔(الفضل 20 / دسمبر 1982ء)