خطابات مریم (جلد دوم) — Page 906
خطابات مریم 906 زریں نصائح دورہ جہلم سیده مریم صدیقہ صاحبہ صدر لجنہ اماءاللہ مرکز یہ 17 /نومبر 1982ء کو تربیتی دورہ پر جہلم تشریف لے گئیں۔آپ نے اپنے خطاب میں خواتین کو بیش قیمت نصائح سے نوازا اور جہلم شہر کی اہمیت بیان کرتے ہوئے فرمایا کہ یہ وہ سر زمین ہے جس نے حضرت اقدس بانی سلسلہ احمدیہ کے قدم چومے تھے۔جب حضرت اقدس یہاں تشریف لاتے رہے تو سینکڑوں مردوں اور عورتوں نے بیعت کا شرف حاصل کیا جہلم شہر میں آپ کے خلفاء بھی تشریف لاتے رہے۔سیدہ موصوفہ نے فرمایا کہ یہ تین شہر ان تینوں شہروں میں سیالکوٹ ، جہلم اور سرگودھا شامل ہے جن کے متعلق حضرت اقدس نے فرمایا کہ ان کے رہنے والوں کا رحجان احمدیت کی طرف ہے۔اس لئے یہاں تبلیغ ہونی چاہئے۔اس تبلیغی جہاد میں پوری مستعدی سے حصہ لیں۔آخر میں آپ نے بدعات و رسوم کو ترک کرنے کی تلقین فرمائی (الفضل 20 دسمبر 1982ء)۔۔۔۔۔۔