خطابات مریم (جلد دوم)

by Other Authors

Page 904 of 988

خطابات مریم (جلد دوم) — Page 904

خطابات مریم 904 زریں نصائح اپنا دائرہ وسیع کریں۔غیر از جماعت مستورات سے میل جول رکھیں اپنے عمدہ نمونے اور اخلاق سے اُن پر اچھا اثر ڈالیں۔بُرے اثرات کو قبول نہ کریں۔حضرت سیدہ موصوفہ نے سیکرٹریان کو تاکید کی کہ وہ بد رسومات کے خلاف جہاد کریں اور نوجوان نسل کی تربیت کی طرف خاص زور دیں۔اجلاسوں میں حاضری کم ہونے کی شکایت عمدہ اچھے پروگرام بنانے اور اپنے حلقہ کی ممبرات کے دکھ سکھ میں ساتھ دینے سے دور کی جا سکتی ہے اس کے علاوہ ہر کام کے لئے دعا کریں پھر یقیناً کامیابی ہوگی۔حضرت خلیفہ امسیح ایدہ اللہ بنصرہ العزیر کی ہر تحریک اور آپ کی ہر آواز پر عمل کریں اور کرائیں۔( الفضل 3 اکتوبر 1982ء)۔۔۔۔۔۔۔☆