خطابات مریم (جلد دوم) — Page 900
900 زریں نصائح خطابات مریم نہیں ہے۔ہر ایک اپنی اپنی ذمہ داری کو سمجھے لجنہ اماءاللہ کے قیام پر ساٹھ سال ہو گئے ہیں۔اس عرصہ میں تین چار نسلیں گزر چکی ہیں۔ہر ایک عورت کو قرآن پاک کا ترجمہ آنا چاہیے قرآن کے بغیر ترقی ممکن نہیں اگر قرآن کو چھوڑ دیں گے تو کس نعمت کو قرآن کے سامنے پیش کریں گی۔قوموں کو مردوں کی نسبت ایک عورت سے زیادہ نقصان پہنچتا ہے کیونکہ بچہ ماں سے ہی بہت کچھ سیکھتا ہے۔ہمارا سب سے بڑا کام قرآن کریم کی تعلیم ہے۔اگلی صدی غلبہ اسلام کی صدی ہے۔دین سیکھنے کے لئے ہر بچی قرآن پاک ترجمہ سے پڑھے اور روزانہ حضرت اقدس کی کتاب کے پانچ صفحے پڑھے اسی لئے کتابوں کے امتحان بھی لیے جاتے ہیں۔ہر لجنہ بھی نگرانی کرے اور مائیں بھی اپنی بچیوں کی دینی تعلیم پر توجہ دیں۔کیا آپ نہیں چاہتیں کہ غلبہ اسلام میں آپ کا حصہ ہو؟ خلافت عظیم الشان برکت ہے، بہت بڑا انعام ہے، بہت بڑی نعمت ہے، اس کو ہمیشہ اپنے ذہنوں میں رکھیں۔خلافت کے دامن کو تھامے رکھیں۔جماعت کے خلاف کوئی بات نہ سنیں اور خلیفہ وقت کی لمبی عمر اور غلبہ اسلام کے لئے ہر نماز میں دعا کریں۔ہر حکم کو تسلیم کریں۔خلیفہ وقت کی تحریک پر سب سے پہلے عمل کرنے والیوں میں سے ہوں۔اللہ تعالیٰ قرآن کریم میں فرماتا ہے میں اور میرا رسول غالب رہیں گے۔آیئے ہم عہد کریں کہ جماعت کی ترقی میں پورے خلوص اور لگن کے ساتھ کام کریں گی اور قرآن کریم پڑھیں گی اور پڑھائیں گی۔وہ دن جلد آئے جب ایک ہی جھنڈا ہوگا ایک ہی دین ہوگا صرف اورصرف اسلام۔( الفضل 3 اکتوبر 1982ء)