خطابات مریم (جلد دوم)

by Other Authors

Page 899 of 988

خطابات مریم (جلد دوم) — Page 899

خطابات مریم 899 زریں نصائح دورہ واہ کینٹ 14/اگست 1982 ء کو واہ کینٹ میں سپاسنامہ کے بعد سیدہ صدر صاحبہ نے بہنوں کو قیمتی نصائح سے نوازا۔آپ نے تشہد وتعوذ اور سورۃ فاتحہ کی تلاوت کے بعد فرمایا :۔میری عزیز بہنو اور بچیو مجھے آپ لوگوں سے مل کر بہت خوشی ہوئی۔اللہ تعالیٰ کا قرب حاصل کرنا ہر انسان کا مقصدِ حیات ہے خود اس نے اپنا قرب حاصل کرنے کے لئے بڑا آسان اور سیدھا راستہ بتایا ہے اور وہ ہے رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی کامل اتباع۔رسول پاک صلی اللہ علیہ وسلم کی مبارک زندگی ہمارے لئے نمونہ ہے۔اگر ہم خدا تعالیٰ کی محبت حاصل کر لیں تو ہماری زندگی بیکا نہیں جائے گی اس لئے ضروری ہے کہ قرآن پاک پڑھیں اس پر تدبر کریں۔اُسوہ حسنہ پر چل کر دنیا کو اسلام کی اصل شکل دکھا دیں جیسا کہ پہلے اسلام غالب آ گیا تھا، وہ اب بھی غالب آ جائے گا۔اپنے عہد بیعت کو یاد رکھیں اللہ تعالیٰ قرآن مجید میں فرماتا ہے جو تیری بیعت کرتے ہیں وہ خدا کی بیعت کرتے ہیں اجلاسوں میں بیعت کے الفاظ دہرانے چاہئیں۔انسانی فطرت بھول جاتی ہے اس لئے بار بار یاد کروانا چاہئے اور عہد کرنا چاہئے کہ ایک دوسرے پر بہتان نہیں باندھیں گی ، غیبت نہیں کریں گی ہماری پوری کوشش ہونی چاہئے کہ ہم ہر ایک کے ہمدرد اور ہر ایک کے خیر خواہ ہوں۔اپنا دائرہ خدمت وسیع کریں جو نعمت اللہ تعالیٰ نے آپ کو دی ہے وہ دوسروں تک پہنچا ئیں۔اپنے حسن سلوک اور خدمت خلق کا دائرہ وسیع کر دیں۔جب لوگ یہ محسوس کریں گے کہ یہ ہمارے محسن ہیں تو محسن سے کوئی نفرت نہیں کرتا۔اپنے عہد نامہ کو یا درکھیں خالی الفاظ ہی نہیں دُہرانے چاہئیں بلکہ اس پر عمل بھی کرنا چاہیئے جان و مال وقت اور اولاد کو قربان کرنے کے لئے تیار رہیں۔اپنی مستیاں دور کرنی چاہئیں نو جوان بچیوں کو اپنے ساتھ کام پر رکھنا چاہئے تا کہ اگر کوئی ممبر کہیں چلی جاتی ہے یا فوت ہو جاتی ہے تو خلا پیدا نہیں ہو گا۔آپ کی ذمہ داری اور صدر کی ذمہ داری الگ الگ