خطابات مریم (جلد دوم) — Page 890
خطابات مریم 890 زریں نصائح افتتاح پہلی آل پاکستان لجنہ تھلیٹکس وٹورنامنٹ 1981ء تشہد ، تعوذ اور سورۃ فاتحہ کی تلاوت کے بعد فرمایا کہ:۔میں اللہ تعالیٰ کے نام کے ساتھ آج لجنہ کی پہلی کھیلوں کا افتتاح کرتی ہو آپ نے فرمایا کہ لجنہ مرکزیہ نے اس سال فیصلہ کیا کہ مسابقت کی روح کیلئے کھیلوں اور ٹورنامنٹ کا انعقاد کیا جائے لیکن بجنات کی اکثریت نے کہا کہ یہ کھیلیں مارچ کی بجائے کسی اور مہینے میں رکھی جائیں کیونکہ ان دنوں کئی قسم کی مصروفیات کے باعث بچیاں زیادہ تعداد میں حصہ نہیں لے سکتیں اس لئے بہت کم لجنات کی طرف سے بچیاں اس سال شامل ہوئی ہیں۔آپ نے فرمایا کہ آئندہ سال اجتماع کے موقع پر غور کیا جائے گا کہ کون کون سے دن زیادہ مناسب ہیں تا کہ بچیاں زیادہ سے زیادہ حصہ لے سکیں۔حضرت سید ہ موصوفہ نے فرمایا کہ جس طرح روحانی ترقی کے لئے روحانی ریاضتوں کی ضرورت ہوتی ہے اسی طرح جسمانی نشو ونما کیلئے کھیلیں ضروری ہیں۔جس طرح نما ز نظم وضبط اور اطاعت امام کا سبق دیتی ہے اسی طرح کھیل میں بھی نظم وضبط اور عہدیداران کی اطاعت کا مظاہرہ ہونا چاہئے تا ان کی ڈھال کے پیچھے آپ اپنے مقاصد کو جاری رکھ سکیں۔آپ نے مزید فرمایا کہ خدا کرے کہ آج کا ٹورنامنٹ کامیاب ہو اور مثالی ہو۔جس طرح ہر لڑکی کی خواہش ہوتی ہے کہ وہ دوڑ میں آگے ہو اسی طرح قرآن ، عبادت الہی اور مالی دوڑ میں بھی ایک دوسری سے سبقت لے جانے والی ہو۔آج جو آغاز یہ کھلاڑی کر رہی ہیں مثالی ہو۔خدا تعالیٰ آئندہ ہر سال بہتر سے بہتر انتظام کرنے اور انعقاد کرنے کی توفیق دے۔(الفضل 12 اپریل 1981ء)