خطابات مریم (جلد دوم)

by Other Authors

Page 891 of 988

خطابات مریم (جلد دوم) — Page 891

خطابات مریم 891 زریں نصائح خواتین کی اصلاح کے دو راستے مؤرخہ 17 مارچ 1981 ء لجنہ اماء اللہ دار الصدر شرقی نمبر 1 اور 2 کا مشترکہ تربیتی جلسہ زیر صدارت محترمہ سیدہ صدر صاحبه لجنہ اماء الله مرکز یہ بر مکان محترم مولانا عبدالمالک خان صاحب ناظر اصلاح وارشاد منعقد ہوا۔دونوں حلقوں کی خواتین و ناصرات نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔تلاوت قرآن کریم سے جلسہ کا آغاز ہوا بعد ازاں حضرت سیدہ صاحبہ صدر لجنہ اماءاللہ مرکزیہ نے اپنے خطاب میں فرمایا :۔میری پیاری بچیو اور بہنو! السّلامُ عَلَيْكُمْ وَرَحْمَةُ اللهِ وَبَرَكاتُه آج آپ کا تربیتی جلسہ منعقد ہو رہا ہے جس کی اصل غرض یہ ہے کہ مائیں اور بچیاں جائزہ لیں کہ کیا ان کی تربیت اچھی ہو رہی ہے اگر نہیں تو پھر ہمیں اپنی تربیت ایسی کرنی ہوگی جس کی ہمارے خلفاء تاکید کرتے ہیں کیونکہ ایسی تقریریں اور جلسے منعقد کرنے کا کوئی فائدہ نہیں جب تک ہم اپنی اصلاح نہ کریں۔حضرت مصلح موعود فرماتے ہیں :۔”ایک دفعہ اللہ تعالیٰ نے مجھے مخاطب کرتے ہوئے فرمایا کہ اگر تم پچاس فیصدی عورتوں کی اصلاح کر لو تو اسلام کی ترقی حاصل ہو جائے گی۔(الفضل 29 راپریل 1944ء) اللہ تعالیٰ کے اس حکم پر اگر ہم اپنی تربیت اور اصلاح نہ کریں گی تو اپنے پاؤں پر آپ کلہاڑی مارنے والی ہونگی۔آپ نے فرمایا کہ اصلاح کے دو راستے ہیں۔ایک صحیح علم دوسرے عزم۔اگر صحیح علم ہمیں حاصل نہ ہو تو بہت سی غلط فہمیاں پیدا ہوسکتی ہیں۔یہ اجلاس جلسے اس لئے منعقد کئے جاتے ہیں تا کہ صحیح علم سے ہماری غلط فہمیاں دور ہوں اور ہم اپنی اصلاح کی طرف توجہ کر سکیں۔دوسرا یہ کہ ہم میں یہ عزم ہونا چاہئے کہ ہم ہمیشہ دین کو دنیا پر مقدم کریں گے جب