خطابات مریم (جلد دوم)

by Other Authors

Page 881 of 988

خطابات مریم (جلد دوم) — Page 881

خطابات مریم 881 زریں نصائح نے اصلاح کے تین گر بیان فرمائے ہیں۔مجاہدہ یعنی کوشش اور تدبیر، صحبت صالحین اور دعا۔انہی تینوں اصولوں پر عمل کریں اور اپنی زندگیاں اسلام کی تعلیم کے مطابق گزاریں قرآن کریم پڑھنے پر بہت زور دیں۔ہر قیادت کی نگران کو چاہئے کہ وہ اپنی قیادت کے مناسب حال ایک نصاب مقرر کرے اور اس کے بھی مستورات کے تعلیمی معیار کے مطابق مختلف معیار ہوں۔ایک سال کے اندر ہر معیار میں شامل ہونے والی بہن اپنا نصاب مکمل کرے اور پھر آئندہ سال نیا نصاب مقرر کیا جائے۔قیادت نمبر 5-14 ستمبر صدر صاحبه لجنہ اماءاللہ مرکزیہ نے حاضرات سے خطاب کیا اور آنحضرت ﷺ کی بعثت کی اغراض يَتْلُوا عَلَيْهِمُ الله وَيُعَلِّمُهُمُ الْكِتبِ وَالْحِكْمَةَ وَيُزَكِّيهِمُ (سورة الجمعة: 3) کی تشریح کرتے ہوئے بتایا کہ دینی علم سیکھنے کے ساتھ تزکیۂ نفس بہت ضروری ہے۔حضرت مسیح موعود علیہ السلام کی بعثت کی غرض بھی یہی تھی اور آپ کے خلفاء بھی یہی کام سرانجام دیتے رہے ہیں کہ دلوں کو پاک کریں اور انسانوں کا تعلق اپنے رب سے پیدا ہو۔جب تک دلوں میں صفائی نہ ہو باقی کام بے حقیقت ہیں۔دینی تعلیم حاصل کرنے کے نتیجہ میں انکسار، خاکساری، تقویٰ اور پر ہیز گاری انسان میں پیدا ہونی چاہئے۔مخلوق خدا کے ساتھ محبت پیدا ہونی چاہئے۔اگر ہمارا اپنا عمل قرآن کی تعلیم اور آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کے اُسوہ حسنہ کے خلاف ہوگا تو ہم تضاد پیدا کر رہے ہوں گے اور کوئی قوم ترقی نہیں کر سکتی جب اس کے افراد کے عمل اور قول میں تضاد ہو۔ہماری جماعت جو ابتداء سے سادہ زندگی پر عمل کرتی تھی اب اس میں رسومات بھی جنم لے رہی ہیں۔اپنے معاشرہ کو سادہ بنائیں رسومات سے پر ہیز کر یں اور سادہ پُر امن معاشرہ قائم کرنے میں اپنا کردارادا کریں۔