خطابات مریم (جلد دوم)

by Other Authors

Page 880 of 988

خطابات مریم (جلد دوم) — Page 880

خطابات مریم 880 زریں نصائح تمام بہنوں کو چاہئے کہ کم از کم قرآن کریم ناظرہ کا اہتمام کریں۔ہر گھر میں ضروری ہے کیونکہ قرآن کریم پر عمل پیرا ہو کر ہی ہم ہر طرح کی برکات حاصل کر سکتی ہیں۔66 حضرت مسیح موعود علیہ السلام نے فرمایا جو قرآن کو عزت دیں گے خدا ان کو عزت دے گا۔“ اللہ تعالیٰ دین سکھانے کے فرائض کو احسن طریق پر پورا کرنے کی توفیق عطا فرمائے۔آمین تقریب قیادت نمبر 2-12 ستمبر آپ نے اپنے خطاب میں قیادت نمبر 2 کی عہدہ داران اور ممبرات کو اس امر کی طرف توجہ دلائی کہ لجنہ کراچی کی قیادتوں میں سے سب سے ست یہی قیادت ہے۔اجلاسوں میں حاضری کم ہونے کی شکایت ہے۔اس طرف توجہ دینے کی ضرورت ہے۔انسان میں کمزوریاں ضرور ہوتی ہیں لیکن اس کے اس اصول فَلَمَّا مَنْ ثَقُلَتْ مَوَازِينُهُ پر کار بندر ہے اور نیکیوں کا پلڑا بھاری رکھنے کی کوشش کرے۔اجلاسوں میں شرکت کی ایک غرض آپس میں محبت پیدا کرنا بھی ہے۔مذہب کی خاطر وقت کی قربانی دینا بھی جس کا آپ نے عہد بھی کیا ہے۔دنیا کا عام طریق ہے کہ لوگ خوشحال لوگوں کے پیچھے زیادہ چلتے ہیں۔اس لحاظ سے بھی آپ پر بڑی ذمہ داری ہے۔آپ کی قیادت میں بے پردگی پہلے سے بہت زیادہ ہے یہ بہت افسوسناک بات ہے۔لجنہ کا کام صرف چندے دینا نہیں۔قرآن پاک کی تعلیم دینا اور تربیت کرنا ہے۔پس صحیح رنگ میں اپنی اولاد کی تربیت کرنا آپ کا سب سے بڑا کام ہے۔اس کی طرف توجہ دیں۔قیادت نمبر 1 کا جلسہ 13 / ستمبر بروز بدھ چار بجے شام احمدیہ ہال میں قیادت نمبر 1 کا جلسہ منعقد ہوا۔صدر صاحبہ لجنہ مرکزیہ نے خطاب کرتے ہوئے اس بات پر خوشنودی کا اظہار کیا کہ آپ کی قیادت لجنہ کراچی کی بہترین قیادتوں میں سے ایک ہے۔آپ نے اس طرف ممبرات کو توجہ دلائی کہ ایک یا دو افراد کے کام کرنے سے کامیابی نہیں ہوتی بلکہ کامیابی کے لئے ٹیم ورک کی اور استقلال کی ضرورت ہوتی ہے۔پھر جوان بچیوں کو کام کرنے کی عادت ڈالیں کہ جوانی کا زمانہ ہی کام کا زمانہ ہوتا ہے۔اپنے معاشرہ اپنے گھروں کی اصلاح کی طرف توجہ دیں۔حضرت مسیح موعود علیہ السلام