خطابات مریم (جلد دوم)

by Other Authors

Page 872 of 988

خطابات مریم (جلد دوم) — Page 872

خطابات مریم 872 زریں نصائح مجلس شوریٰ لجنہ اماءاللہ کی ستائیسویں مجلس شوری 3 نومبر 1973ءکو منعقد ہوئی۔سیدہ صدر صاحبہ لجنہ مرکزیہ نے چند ضروری امور کے بارے میں وضاحت فرمائی۔پردہ سے آپ نے فرمایا:۔متعدد لجنات کی طرف سے شوری کے لئے چند ایک ہی قسم کی تجاویز موصول ہوئی تھیں جو سے متعلق تھیں۔انہیں ایجنڈے میں اس لئے نہیں رکھا گیا کہ وہ کم اہمیت کی حامل تھیں بلکہ صرف اس وجہ سے نہیں رکھی گئیں کہ بجائے اس کے کہ ان پر یہاں دو دو گھنٹے بحث کی جائے اور اگلے سال انہیں پھر ایجنڈے میں رکھ دیں بلکہ ہمیں پردے کے احکام کو قرآنی حکم جان کر ان پر عمل کرنا اور کروانا چاہئے۔پردے کے متعلق اللہ تعالیٰ نے بڑے واضح الفاظ میں زینت چھپانے کا حکم دیا ہے۔پس ایک واضح قرآنی حکم پر بحث کرنے کی ضرورت نہیں بلکہ جس طرح دیگر قرآنی احکام پر عمل کرنا ہمارا فرض ہے اسی طرح اس حکم پر عمل کرنے کے لئے ہمیں پوری کوشش کرنی چاہئے۔اپنی بہنوں اور بچیوں کو اس کا احساس دلائیں۔حضرت مسیح موعود علیہ السلام و حضرت مصلح موعود اور حضرت خلیفۃ اصسیح الثالث ایدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیز کے ارشادات بار بار بہنوں کو سنائیں اور اُن کے ذہن نشین کر وا دیں۔شادی بیاہ کے موقع پر جوڑے لینے دینے کی رسم کے متعلق آپ نے فرمایا کہ اصل چیز اپنے اپنے حالات کے مطابق سادگی اختیار کرنا اور جماعت کی اقتصادی حالت درست کرنا ہے۔آپ لوگ ہر موقع پر ان باتوں کو اتنا بیان کریں کہ ذہنیت بدل جائے۔اگر سارا سال ان چیزوں کے متعلق سمجھایا جائے تو امید ہے کہ ایک حد تک جوڑے لینے دینے کی رسم کم ہو جائے گی۔اس کے بعد ایجنڈے پر بحث شروع ہوئی۔(مصباح دسمبر 1973ء)