خطابات مریم (جلد دوم) — Page 871
خطابات مریم 871 زریں نصائح جلسہ یوم مصلح موعود لجنہ اماءاللہ ربوہ 20 فروری 1973ء کو یوم مصلح موعود کی مبارک تقریب میں جلسہ کی صدارت کے فرائض حضرت سیدہ مریم صدیقہ صاحبہ نے سرانجام دیئے۔آخر میں آپ نے اپنے خطاب میں اس پیشگوئی کو آئندہ نسلوں پر واضح کرنے کی ضرورت پر زور دیا اور فرمایا کہ ہم یہ دن اس لئے مناتے ہیں تا کہ دلوں کا زنگ دور ہو۔عشق رسول صلی اللہ علیہ وسلم اور حضرت مسیح موعود علیہ السلام کے نشانات تازہ ہوں اور دنیا کو بتایا جائے کہ یہ پیشگوئی عام نہیں ہے بلکہ یہ اللہ تعالیٰ کے قادر ہونے اور آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم اور حضرت مسیح موعود علیہ السلام کی صداقت کو بیان کرتی ہے۔نیز آپ نے یہ بھی فرمایا کہ ہر بچی کو یہ پیشگوئی زبانی آنی چاہئے اور خواتین کو ہدایت کی کہ وہ اپنی اولادوں کی تربیت اپنی لائنوں پر کریں تا کہ غلبہ اسلام کی مہم کو پایہ تکمیل تک پہنچایا جا سکے۔دعا کے بعد اجلاس اختتام پذیر ہوا۔(مصباح اپریل 1973 ء)