خطابات مریم (جلد دوم) — Page 873
خطابات مریم 873 زریں نصائح دوره سرگودھا 12 دسمبر 1973ء کو حضرت سیدہ مریم صدیقہ صاحبہ صدر لجنہ مرکزیہ نے لجنہ سرگودھا کے دورہ میں ممبرات سے خطاب کرتے ہوئے فرمایا :۔منتخب شدہ عہدیداران کو اپنے آپ کو قوم کا خادم سمجھنا چاہئے اور ہر امیر وغریب کے ساتھ یکساں سلوک کرنا چاہئے۔حضرت خلیفۃ اسیح الثالث کے ارشاد کے مطابق اپنے دائرہ خدمت میں وسعت پیدا کریں۔آپ نے نئی منتخب شدہ صدر کو ضلعی بجنات کی تنظیم اور بیداری کی طرف توجہ دلائی۔دیہاتی خواتین کے دلوں میں شوق و جذبہ کی کمی نہیں۔لہذا ان کو بھی اُن قربانیوں اور جد و جہد میں شریک کریں۔جن کا مطالبہ آج اسلام ہم سے کر رہا ہے۔نیز فرمایا:۔قرآن مجید کی تعلیم کو سمجھنے کے لئے کتب حضرت مسیح موعود علیہ السلام کا مطالعہ ناگزیر ہے تا مردوں کے ساتھ ساتھ احمدی مستورات بھی شاہراہ غلبہ اسلام پر گا مزن ہوسکیں۔(سالانہ رپورٹ لجنہ اماءاللہ 1973-1974ء)