خطابات مریم (جلد دوم)

by Other Authors

Page 825 of 988

خطابات مریم (جلد دوم) — Page 825

خطابات مریم 825 پیغامات پیغام برائے سالانہ اجتماع لجنہ اماءاللہ آسٹریلیا 1989ء ممبرات لجنہ آسٹریلیا بِسمِ اللهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ السَّلَامُ عَلَيْكُمْ وَرَحْمَةُ اللَّهِ وَبَرَكاتُه اس مختصر پیغام کے ذریعہ آپ کے اجتماع میں شامل ہو رہی ہوں۔اللہ تعالیٰ آپ کے اجتماع کو با برکت کرے اور جماعت کی ترقی اور مضبوطی کا باعث بنائے۔آپ مرکز سے بہت دور رہتی ہیں لیکن اپنی ذمہ داریوں کو کبھی نہ بھولیں جب ہما را دعوی ہے کہ احمدیت ہی حقیقی اسلام ہے تو اپنے عمل سے بھی تو ہم نے یہی ثابت کرنا ہے کہ ہمارے اخلاق ہمارا کردار بنی نوع انسان سے سلوک ، ہمارا رہن سہن سب قرآن مجید کی تعلیم کے مطابق ہے اور ہماری زندگیاں جس طرح کہ آنحضرت ﷺ نے گزاریں جن کے متعلق اللہ تعالیٰ نے قرآن مجید میں بیان فرمایا ہے کہ قُلْ إِنَّ صَلاتِي وَ نُسُکی وَ مَحْيَايَ وَمَمَاتِي لِلَّهِ رَبِّ العلمین۔دنیا کو بتادیں کہ میری نماز میری قربانیاں میری زندگی اور میری موت سب اللہ کی خاطر گزر رہی ہے جو رب العلمین ہے۔ہے۔اسی طرح ہماری زندگیاں ہماری خدمات، ہماری قربانیاں، ہماری سب سرگرمیاں محض اللہ تعالیٰ کی رضا حاصل کرنے کے لئے ہوں۔اس کے لئے ضروری ہے کہ آپ کو دین کا پوری طرح علم ہو۔اگر علم نہ ہوگا تو آپ عمل نہیں کر سکتیں۔پھر اپنی اولاد کی صحیح تربیت قرآن و حدیث کی روشنی میں کریں۔آج کل مادہ پرستی سے اپنے بچوں کو بچائیں۔ان کے دلوں میں اللہ تعالیٰ کی محبت ، آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کی محبت آپ کے بتائے ہوئے اصولوں پر چلنے کا شوق اور دین کے لئے غیرت اور دین کو دنیا پر مقدم رکھنے کا جذبہ پیدا کریں۔اگر اگلی نسل کو آپ نے قربانیوں کے لئے تیار نہ کیا تو آپ کی قربانیاں بھی بیکا ر رہ جائیں گی۔جس طرح ایک چراغ سے دوسرا