خطابات مریم (جلد دوم) — Page 826
خطابات مریم 826 پیغامات چراغ جلتا ہے اسی طرح قوم وہی زندہ رہتی ہے جو اپنی اگلی نسل کو اگلی پڑنے والی ذمہ داریاں اُٹھانے کے لئے تیار کرے اور اس کے لئے بہت ضروری ہے کہ آپ کا اپنا نمونہ بہت اچھا ہو۔بچہ وہی سیکھتا ہے جو ماں باپ کو کرتے دیکھتا ہے۔اللہ تعالیٰ وہاں کی ساری مستورات کو اپنی ذمہ داریاں صحیح طور پر ادا کرنے کی توفیق عطا فرمائے۔آپ لوگ مجھ سے دور ہیں لیکن دل سے دور نہیں سارے احمدی خواہ کرہ ارض کے کسی حصہ میں بھی ہوں موتیوں کی لڑی کے دانوں کی طرح ہیں کیونکہ سب کا مقصد اور مطمع نظر ایک ہے۔میں آپ سب کو اپنی دعاؤں میں یا د رکھتی ہوں آپ بھی میرے لئے دعا کریں کہ اللہ تعالیٰ کی رضا حاصل ہو انجام بخیر ہوا اور آخر دم تک اپنی ذمہ داریوں کو ادا کرنے کی توفیق ملے۔خاکسار آپ کی بہن مریم صدیقہ صدر لجنہ اماءاللہ مرکزیہ