خطابات مریم (جلد دوم) — Page 824
خطابات مریم 824 پیغامات پیار سے، محبت سے نصیحت سے اور اپنے اعلیٰ نمونہ سے۔حضرت مسیح موعود علیہ السلام فرماتے ہیں :۔وو مبارک وہ جس نے مجھے پہچانا میں خدا کی سب راہوں میں سے آخری راہ ہوں اور میں اس کے سب نوروں میں سے آخری نور ہوں بدقسمت ہے وہ جو مجھے چھوڑتا ہے کیونکہ میرے بغیر سب تاریکی ہے“۔کشتی نوح صفحہ 61 - روحانی خزائن جلد 19) اس تاریکی سے نکال کر نور کی طرف راستہ دکھانا آپ کا فرض اولین ہے دوسروں کے سامنے آپ کا اتنا اچھا نمونہ ہونا چاہئے کہ وہ خود بغیر کچھ کہے متاثر ہوں کہ یہ تبدیلی ان لوگوں میں کس طرح پیدا ہوئی۔آپ کا نمونہ آپ کا کردار آپ کی بنی نوع انسان سے محبت۔آپ کا اللہ تعالیٰ سے پیار اور تعلق ان پر اثر انداز ہونا چاہئے۔اس لئے بہت ضرورت ہے کہ آپ قرآن مجید کا ترجمہ تفسیر پڑھیں حضرت مسیح موعود علیہ السلام کی کتب کا مطالعہ کریں اور ان کے مطابق زندگیاں بسر کریں۔یہ دوسری صدی کامل غلبہ کی شاہراہ ہے اس شاہراہ پر آپ نے تیز تیز چلنا ہے اللہ تعالیٰ آپ سب کو تو فیق عطا فرمائے۔خاکسار آپ کی بہن مریم صدیقہ صدر لجنہ اماءاللہ مرکزیہ