خطابات مریم (جلد دوم)

by Other Authors

Page 750 of 988

خطابات مریم (جلد دوم) — Page 750

خطابات مریم 750 پیغامات پیغام برائے سالانہ اجتماع لجنہ اماءاللہ فیس ماریشس 1986ء بِسْمِ اللهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ ممبرات لجنہ اماءاللہ فیکس ماریشس اور دوسری لجنات السَّلَامُ عَلَيْكُمْ وَرَحْمَةُ اللهِ وَبَرَكاتُه آپ کی جنرل سیکرٹری صاحبہ نے اطلاع دی ہے کہ 5 / جولائی 1986ء کو آپ کا سالانہ اجتماع ہو رہا ہے میرے خیال میں تو جب سارے ماریشس کا اجتماع ہو تو اس پر ایک پیغام کا جانا ہی کافی ہے لیکن چونکہ آپ نے خواہش کی ہے اس لئے بھجوا رہی ہوں۔اللہ تعالیٰ آپ کے اجتماع کو کامیاب کرے اجتماع کو پہلے کی طرح نہ منائیں بلکہ کوئی مقصد سامنے رکھ کر منعقد کریں اور مقصد یہی ہے کہ آپ جلد سے جلد ترقی کریں اس لئے اپنے سارے سال کے کام کو سامنے رکھ کر سوچیں اور غور کریں کہ کیا جو آپ نے کام کئے ہیں ان کی بناء پر آپ کا قدم ترقی کی طرف اُٹھ سکتا ہے ابھی تو بڑے ابتدائی کام ہیں جو لجنہ کر رہی ہے۔اکثر کو قرآن مجید کا ترجمہ نہیں آتا۔حضرت مسیح موعود علیہ السلام کی کتب بہت سی بہنوں نے نہیں پڑھی ہونگی۔بہت سوں کو بنیادی علم نہیں ہوگا اور جب اپنے عقائد کے متعلق پختہ علم نہ ہو تو انسان دوسروں کی نقل کرنے لگ جاتا ہے۔اس لئے بہت اور بے حد ضروری ہے کہ آپ دینی علم سیکھنے کی طرف توجہ دیں اپنی اپنی عمر، صحت ، طاقت اور علم کے مطابق لیکن ہر عورت دن میں کم از کم ایک گھنٹہ دین کا علم سیکھنے پر خرچ کرے خود مطالعہ کرنے سے، دوسرے کے پڑھنے ،سوال جواب کے ذریعہ تحقیق کرنے سے اور پھر یہ بھی جائزہ لیں کہ جو ہم سیکھ رہے ہیں یا جو ہمیں علم ہے کیا اس پر ہمارا عمل بھی ہے۔یادرکھیں قرآن مجید کے مطابق ایمان کی نشو و نما عمل کے پانی سے ہوتی ہے جس طرح درخت کو پانی نہ دو تو سوکھ جاتا ہے اسی طرح علم عمل کے بغیر بیکا ر ہے آہستہ آہستہ مردہ ہو جاتا ہے بس عمل کی طرف توجہ دیں کہ جو آپ کا دعوی ہے آپ کا کردار آپ کے اخلاق ، آپ کے گھر ، آپ کا ملنا جلنا ، آپ کے کام، بچوں کی تربیت اس کے مطابق ہو رہی ہے